Maktaba Wahhabi

311 - 717
مولانا شاہ ممتاز الحق بہاری (وفات: ۱۳۱۱ھ/ ۱۸۹۲ء) مولانا شاہ ممتاز الحق بہاری اپنے عصر کے جید عالم، عارف اور مصلح تھے۔ ان کا حلقۂ ارادت بہت وسیع تھا۔ شرک و بدعت کی تردید میں بہت زیادہ ساعی تھے۔ اپنے وابستگان کی اصلاح و تزکیہ پر خصوصی توجہ دیتے تھے۔ ابتدائی حالات: عظیم آباد (موجودہ ضلع نالندہ) کے اطراف میں واقع رسول پور مولانا کا آبائی مسکن تھا۔ مولانا کی ولادت تقریباً ۵ ۱۲۴ھ بمطابق ۱۸۳۰ء میں ہوئی۔ کنیت ابو عبد اللہ اور نام ممتاز علی تھا، لیکن شاہ ممتاز الحق سے زیادہ معروف تھے۔ اساتذۂ علم و عرفان: مولانا نے کن اساتذہ علم سے اخذ اور کسب کی سعادت حاصل کی، ان کی تفصیلات نہیں ملتیں ، تاہم ان کے تین اساتذہ کے نام دستیاب ہو سکے ہیں : ٭ شیخ الکل سیّد میاں نذیر حسین محدث دہلوی۔ ٭ مولانا سیّد عبد اللہ غزنوی۔ ٭ مولانا عالم علی مراد آبادی۔ حضرت شیخ الکل کی خدمت میں : ’’الحیاۃ بعد المماۃ‘‘ میں مولانا فضل حسین بہاری لکھتے ہیں : ’’مولوی شاہ ممتاز الحق صاحب مرحوم جب حضرت مولانا عبد اللہ صاحب غزنوی کے
Flag Counter