Maktaba Wahhabi

364 - 717
مولانا تلطف حسین عظیم آبادی (وفات: ۲۷ ربیع الاول ۱۳۳۴ھ / ۲ فروری ۱۹۱۶ء) مولانا تلطف حسین بن ہمت علی صدیقی عظیم آبادی تیرھویں و چودھویں صدی ہجری میں برصغیر کی جماعت اہلِ حدیث کے جید عالم اور صفِ اول کے قائدین میں سے ایک تھے۔ انھوں نے ۲۶ برس اپنے عالی مرتبت استاد سید نذیر حسین محدث دہلوی کی خدمت میں گزارے۔ وہ اپنے استاد کے تلمیذ و رفیقِ خاص تھے۔ تحریکی، انتظامی اور نشریاتی میادین میں غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل تھے۔ ان کی ذاتِ گرامی مسلکِ سلف صالحین کا نشریاتی ادارہ تھی۔ محی الدین پور: عظیم آباد پٹنہ (موجودہ ضلع نالندہ )کے اطراف میں واقع محی الدین پور مولانا کا مولد اور آبائی وطن تھا۔ محی الدین پور کا شمار بہار میں شیوخِ صدیقی کے بارہ گیاں میں ہوتا تھا۔ محی الدین پور کا خانوادۂ صدیقی اپنی شرافت و نجابت میں ممتاز گھرانوں میں شمار کیا جاتا تھا، مولانا تلطف حسین اسی ممتاز گھرانے کے ایک رکن تھے۔ تاہم علمی دنیا میں محی الدین پور کی وجۂ شہرت مولانا تلطف حسین کی ذاتِ گرامی ہے۔ مولانا ظہیر احسن شوق نیموی لکھتے ہیں : ’’محی الدین پور جو نیمی سے دکھن تین کوس کے فاصلے پر ہے، جناب میاں صاحب دہلوی کے سر بر آوردہ شاگرد اور حضرات غیر مقلدین کے نامی پشت پناہ جناب مولوی تلطف حسین صاحب یہیں کے رہنے والے ہیں ۔‘‘[1] مولانا ابو الحسنات عبد الشکور ندوی لکھتے ہیں : ’’محی الدین پور، وطن مولانا تلطف حسین مرحوم، جو ہندوستان کے مشہور عالم اور
Flag Counter