Maktaba Wahhabi

431 - 717
والے ایک عالم مولانا کے ہمنام تھے۔ وہ مسلکِ احناف کے نمایندہ عالم، مولانا احمد حسن کان پوری و مولانا اشرف علی تھانوی کے تلمیذ، ’’تحفہ محمدیہ‘‘ کان پور کے مدیر تھے۔ علامہ سید سلیمان ندوی کے حقیقی پھوپھی زاد بھائی اور مولانا محمد ہاشم ندوی کے والدِ گرامی تھے۔ چونکہ دونوں علما قریب العہد تھے، اس لیے ان میں مغالطہ ہو جانا یقینی ہے۔ موخر الذکر ۱۳۰۹ھ میں کان پور میں مولانا اشرف علی تھانوی سے تفسیر جلالین کے اسباق لے رہے تھے، جب کہ اول الذکر کا تذکرہ علامہ عظیم آبادی اپنی کتاب ’’غایۃ المقصود‘‘ (مطبوعہ ۱۳۰۵ھ) میں ایک بڑے عالم کی حیثیت سے کر رہے ہیں ۔ اول الذکر ۱۳۰۲ھ میں ڈیانواں پہنچ کر تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں ، جب کہ اس عہد میں موخر الذکر نے پڑھنے کا آغاز کیا تھا۔ یہ وضاحت اس لیے ضروری تھی کہ آنے والے کسی مورخ کے لیے مغالطے کا امکان نہ رہے۔ 
Flag Counter