Maktaba Wahhabi

486 - 717
مولانا ابو عبد الودود محمد ادریس آروی (وفات: ۹ صفر ۱۳۳۶ھ/ اکتوبر ۱۹۱۷ء) مولانا ابو عبد الودود محمد ادریس بن عبد العلی صدیقی آروی، مولانا حافظ ابو محمد ابراہیم آروی بانی ’’مدرسہ احمدیہ‘‘ آرہ کے برادرِ اصغر تھے۔ مولانا ادریس بڑے ذی علم، متحرک اور عالی کردار شخصیت کے حامل تھے۔ اپنے برادرِ اکبر مولانا ابراہیم آروی کے علمی و تحریکی کاموں کے سب سے بڑے معاون تھے۔ مولانا ابراہیم آروی کی شخصیت بہت بڑی تھی۔ وہ ایک غیر معمولی دل و دماغ کے آدمی تھے۔ ان کے بھائی ہونے کی حیثیت سے مولانا ادریس آروی نے بھی ان کے بڑے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، مگر مولانا ابراہیم کے تذکرے کے سامنے ان کا اپنا ذکر ماند پڑ گیا اور افسوس کہ علمی دنیا ان کی شخصیت سے کماحقہ واقف نہ ہو سکی۔ ابتدائی حالات اور کسبِ علم: مولانا ادریس کے ابتدائی حالات نہیں ملتے۔ والد کی وفات کے وقت وہ کم عمر تھے، ان کی تربیت کی ذمے داری ان کے برادرِ اکبر مولانا ابراہیم آروی نے نبھائی۔ مولانا ادریس نے کن اساتذۂ علم سے استفادہ کیا؟ اس کی تفصیلات بھی نہیں ملتیں ، تاہم علمِ حدیث و تفسیر کی تحصیل انھوں نے دہلی میں سیّد نذیر حسین محدث دہلوی سے کی۔ مولانا ابراہیم آروی سے تعلقِ خاص: مولانا ابراہیم نے اپنے چھوٹے بھائی مولانا ادریس کی بڑی محبت سے پرورش کی تھی۔ مولانا ادریس کو بھی اپنے رفیع المرتبت بھائی سے گہری قلبی وابستگی تھی۔ ان بھائیوں کے درمیان جیسا قلبی تعلق تھا، اس کا اندازہ اس مکتوب سے لگایا جا سکتا ہے جو مولانا ابراہیم آروی نے مدینہ منورہ سے
Flag Counter