Maktaba Wahhabi

504 - 717
مولانا عبدالحکیم آروی مولانا عبدالحکیم آروی، مولانا ابراہیم آروی کی تحریکِ اصلاح کے سرگرم رکن تھے۔ انھوں نے پوری زندگی بڑی یکسوئی کے ساتھ دینی خدمات انجام دیں ۔ مولانا عبدالحکیم نام کے شہر آرہ میں دو عالم تھے، ایک حنفی اور دوسرے اہلِ حدیث۔ حنفی عالم معروف ہیں اور کتبِ تذکرہ میں ان کے حالات دستیاب ہیں ، جب کہ اہلِ حدیث عالم عبدالحکیم آروی ’’گمنام اکابر‘‘ کی فہرست میں شامل ہیں ۔ مولانا عبدالحکیم کے تفصیلی حالات میسر نہیں ، تاہم وہ سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذِ رشید تھے۔ مولانا عبدالحکیم ’’مدرسہ احمدیہ‘‘ آرہ سے منسلک تھے۔ کچھ عرصہ تدریس کے فرائض بھی انجام دیے اور ایک طویل عرصے تک مدرسے کے ناظم رہے۔ مولانا کی ایک کتاب ’’طریق السدّاد في ترجمۃ سبیل الرشاد‘‘ کا ذکر ڈاکٹر مظفر اقبال نے کیا ہے۔ یہ کتاب مولانا محمد عاشق پھلتی کی کتاب ’’سبیل الرشاد‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ اصل کتاب دقیق فارسی میں ہے۔ مولانا نے ترجمے کے ساتھ ساتھ مختصر تشریحات و توضیحات بھی لکھی ہیں ۔ اسٹار آف انڈیا پریس آرہ سے ۱۳۰۸ھ میں طبع ہوئی۔ صفحات کی تعداد ۲۱۶ ہے۔[1] افسوس اس جلیل القدر عالم کے سنینِ ولادت و وفات سے آگاہی نہ ہو سکی۔ 
Flag Counter