Maktaba Wahhabi

521 - 717
مولاناعبد الحفیظ رجہتی گیاوی مولانا عبد الحفیظ بن قاضی الفت حسین بن قاضی اللہ بخش بن قاضی محمدارشد رجہتی گیاوی، ضلع گیا (بہار) تحریکِ اہلِ حدیث کے سرگرم مبلغ اور داعی تھے۔ ان کا خانوادہ کئی پشتوں سے علم و فضل سے آراستہ و پیراستہ تھا۔ سلسلۂ نسب: رجہت ضلع گیا میں سادات کی معروف بستی ہے۔ مولانا عبد الحفیظ کا آبائی مسکن یہی مقام ہے۔ مختصر سلسلۂ نسب حسبِ ذیل ہے: ’’مولانا عبد الحفیظ بن قاضی الفت حسین بن اللہ بخش بن محمدارشد بن محمد اعظم بن محمد احتشام بن محمد سالک بن عبد الرزاق بن سیف الدین بن محمد تاج بن احمد عرف محمد۔‘‘[1] قاضی اللہ بخش: قاضی اللہ بخش ۱۷۹۰ء میں پیدا ہوئے۔ قاضی اللہ بخش اپنے والد قاضی محمد ارشد کے بعد پرگنہ پچرکھی کے عہدئہ قضا پر فائز ہوئے۔ اس خاندان کے اراکین کئی پشتوں سے مسلسل گیا کے اطراف میں مختلف علاقوں کے قاضی مقرر ہوتے رہے تھے۔ قاضی اللہ بخش نے ۱۸۴۵ء میں وفات پائی۔[2] قاضی الفت حسین: قاضی الفت حسین اپنے والد کی وفات کے بعد ۱۸۴۶ء میں عہدئہ قضا پرمتمکن ہوئے۔ قاضی الفت حسین اپنے خاندانی سلسلے کے آخری قاضی تھے۔ ۱۸۵۷ء میں انگریزی حکومت کے تسلط کے بعد عہدئہ قضا موقوف ہو گیا اور اس کی جگہ منصف، جج اور سیشن جج مقرر ہونے لگے۔ قاضی الفت حسین نے یکے بعد
Flag Counter