Maktaba Wahhabi

576 - 717
چھپرہ اور سارن مولانا عبدالخالق چھپروی (وفات: جولائی ۱۹۲۱ء) چھپرہ (بہار) سے تعلق رکھنے والے جن علمائے عالی مرتبت نے دعوت و تبلیغ کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں ، ان میں مولانا عبدالخالق کا نام نمایاں ہے۔ مولانا عبدالخالق، حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی کے تلمیذِ رشید تھے۔ چھپرہ اور اس کے اطراف میں تبلیغ و ارشاد میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ وہ ایک سرکاری اسکول میں استاد تھے۔ مولانا عبدالخالق نے جولائی ۱۹۲۱ء میں وفات پائی۔ ان کے تفصیلی حالات دستیاب نہ ہو سکے۔ ان کے اخلاف میں ایک پوتے مولانا مصطفی کا ذکر ملتا ہے، مگر وہ بھی چمنستانِ حیات کی زیادہ بہاریں نہ دیکھ سکے۔ مولانا علی چھپروی کہتے ہیں : ’’مولانا عبدالخالق صاحب مرحوم حضرت میاں صاحب علیہ الرحمۃ کے شاگردوں میں تھے، مرحوم کا حقیقی جانشین ان کا پوتا مولوی مصطفی ۲۲ سالہ ذی علم، نیک سیرت نوجوان تھا۔ ۱۳ جولائی ۳۷ء کو مصطفی مرحوم داغِ مفارقت دے کر رفیقِ اعلیٰ سے جا ملے۔‘‘[1] 
Flag Counter