Maktaba Wahhabi

618 - 717
علامہ عبد العزیز رحیم آبادی (وفات:۴ جمادی الآخر ۱۳۳۶ھ/ ۱۷ مارچ ۱۹۱۸ء) یہاں رحیم آبادی دودمانِ صدیقی کے جس گلِ سرسبد کا تذکرہ مقصود ہے، اسے دنیا علامۂ کبیر، محدثِ جلیل عبد العزیز رحیم آبادی کے نام سے جانتی ہے۔ علامہ عبد العزیز اپنے عصر کے مشاہیر علمائے عالی قدر سے تھے۔ان کے علم و فضل، دولت و ثروت اور سعی وجہد سے اسلام اور اہلِ اسلام کو جو فوائدِ لامتناہیہ حاصل ہوئے، ان کا صحیح اندازہ لگانے سے آج اذہان قاصر اور دائرئہ معلومات محدود ہیں ۔وہ اپنے زمانے کے غزالی و رازی تھے۔ تقریر و تحریر اور فصاحت وبلاغت میں یگانۂ روزگار، تفسیر، حدیث، فقہ، تاریخ، ادب و دیگر اصنافِ علم کے ماہر و جامع تھے۔ انھوں نے اس وقت اندرونِ ہند تحریکِ جہاد میں نمایاں شمولیت اختیار کی جبکہ تحریک انگریزوں کے ہاں موردِ عتاب اور شدید خطرے میں تھی۔ ولادت: علامہ عبد العزیز بن احمد اللہ صدیقی رحیم آبادی محرم الحرام ۱۲۷۱ھ/ ۱۸۵۵ء[1] کو رحیم آباد (موجودہ ضلع سمستی پور) ترہت کمشنری، بہار میں پیدا ہوئے۔
Flag Counter