Maktaba Wahhabi

113 - 208
5 پوری دنیا کی جہادی تحریکوں کے ساتھ تعاون کرنے۔ 6 اور عالمِ اسلام وبلادِ کفر میں کام کرنے والے اسلامی و تعلیمی اوردعوتی اداروں کے ساتھ خود بلا حدود تعاون کرنے اور علماءِ اسلام، اہلِ خیر و بِر تجّار اور خیراتی تنظیموں کو ان کی مدد پر ابھارنے جیسے عظیم الشان کارناموں کے اعتراف کے طور پر شاہ فیصل عالمی ایوارڈ کمیٹی نے ۱۴۰۲ھ میں انھیں یہ عالمی اعزاز عطا کرنے کو اپنے لیے باعثِ شرف سمجھا۔[1] اس عالمی اعزاز کے سلسلہ میں شیخ کا موقف: سماحۃ الشیخ کو جس بہت بڑی تقریب میں یہ عالمی اعزاز دیا گیا اس میں خطاب کرتے ہوئے شیخ نے فرمایا: ’’میں اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس کے فضل و کرم سے علم اور اہلِ علم کے احترام وتوقیر، اسلام اور دراساتِ اسلامیہ کے لیے کچھ خدمات پیش کرنے والوں کی عزّت افزائی اور ادبِ عربی و طب وغیرہ کے شعبوں میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے قائم کی گئی اس تقریب میں شریک ہوں اور اس عالمی اعزاز کے لیے مستحق قرار دیے جانے پر اللہ کے بعد فرمانروائے سعودی عرب شاہ خالد اور ان کے ولی عہد شہزادہ فہد (خادم الحرمین الشریفین شاہ فہد رحمہ اللہ اس وقت ولی عہد تھے)اور شاہ فیصل رحمہ اللہ کے صاحبزادوں کا بھی شکر گزار ہوں جنھوں نے اس عالمی اعزاز کے سالانہ اجراء کا اہتمام کیا ہوا ہے۔‘‘ اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے مکہ مکرمہ میں ۱۳۵۲ھ میں افتتاح پانے
Flag Counter