Maktaba Wahhabi

158 - 208
للحافظ ابن حجر العسقلاني۔ اور اصولِ حدیث کی کتابوں میں سے: نخبۃ الفکر و شرحہ نزھۃ النظر للشیخ ابن حجر عسقلاني اور روضۃ الناظر لابن قدامہ۔ اور کتبِ فقہ میں سے: عمدۃ الفقہ ابن قدامۃ، زاد المستقنع للحجاوی اور دلیل الطالب کو زیرِ مطالعہ رکھیں۔ 3 دیندار نوجوانوں کو اصولی (اصول پرست)اور رجعت پسند وغیرہ کے ناموں سے موسوم کرنا دراصل مغرب ومشرق کے عیسائیوں،یہودیوں اور کیمونسٹوں کی شرارت ہے جس کے ذریعے وہ دعوت اور دعاۃ کو بدنام کرنے کے درپے ہیں۔ 4 اخوان المسلمین(عربوں کی جماعت اسلامی) اور انصار السنۃ وغیرہ کسی بھی جماعت کے منہج اور کسی معیّن مذہب کا ہر چیز میں التزام نہیں کرنا چاہیے بلکہ صرف حق کا التزام کرنا چاہیے وہ چاہے کسی بھی جماعت اور مذہب کے ساتھ ہو۔ یَدُوْرُ مَعَ َالْحَقِّ حَیْثُ دَارَ۔’’حق کا ساتھ دیں وہ جہاں بھی ہو۔‘‘ 5 کسی اسلامی ملک میں وارد ہونے والے سیاحوں اور زائرین پر زیادتی کرنا ہر گز جائز نہیں البتہ حکومت ان لوگوں کو ایسے امور کے علیٰ الاعلان ارتکاب سے منع کرے جن کا اظہار جائز نہیں۔ عوام الناس ان سے کسی ایسی چیز کو دیکھیں توان کے خلاف حکومت کو مطلع کریں،خود قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ 6 دعوت و تبلیغ فرضِ کفایہ ہے۔[1] 4انٹرویو جریدۃ ’’المسلمون‘‘ سے چند جھلکیاں : 1 اگر مسلمانوں کا ولیٔ امر(حاکم) اس میں مصلحت دیکھے تو دشمنوں (یہود و نصاریٰ اور مشرکین) کے ساتھ معاہدۂ صلح کرنا جائز ہے، وہ مطلق ہو یا کچھ
Flag Counter