Maktaba Wahhabi

175 - 208
سے اپنے پرانے اورگہرے مراسم کے حوالہ سے ان کی خدماتِ جلیلہ کو خوب سراہا اور انھیں ’’فقیدِ امّت ‘‘قرار دیا۔[1] 11 آسٹریلیا: آسٹریلیا کی جمعیت الہدایہ الاسلامیہ کے صدر شیخ حسان الوفائی نے اپنے تعزیتی تار میں شیخ کی وفات کو علم و علماء کا ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔[2] 12 مالی: مالی کے ریڈیو قرآن وسنّت اور رابطہ الدعاۃ کے ممبروں نے ڈاکٹر عبد اللہ الترکی کے نام برقیہ وبیان میں شیخ کو صحیح اسلامی دعوت کا قائد و رائد قرار دیا۔[3] خوابیں اور مبشّرات: شیخ رحمہ اللہ کی وفات سے تھوڑا عرصہ قبل اور بعد بعض نیک وپاکباز اور ثقہ لوگوں نے ایسے خواب دیکھے جن میں سے بعض کی تعبیر میں شیخ رحمہ اللہ کو ’’سنّتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا چلتا پھرتا نمونہ‘‘ بلکہ ’’امامِ اہلِ سنّت‘‘ قرار دیا گیا۔ بعض میں ان کی وفات کا وقت آن پہنچنے کے اشارے ہیں،بعض میں ان کا اللہ کے یہاں صدیقوں میں شمار ہونے اور جنت میں عالی شان محل ملنے کا بشارتیں اور بعض میں شیخ کو وہ اللہ والا بتایا گیا ہے جو ’’لَوْ أَقْسَمَ عَلَـی اللّٰہِ لَأَبَرَّہٗ‘‘ کا مصداق ہوتے ہیں یعنی ’’وہ اگر اللہ پر قسم کھالے تو اللہ اسے سچا کر دے۔‘‘[4]
Flag Counter