Maktaba Wahhabi

188 - 208
سماحۃ الشیخ کی وفات پر حکّام و امراء، علماء و فقہاء اور وزراء و ادباء کے نثری مرثیے اور تعزیتی شذرے شیخ کی وفات پر شعراء نے شعری مرثیے کہے اور حکّام وامراء، علماء و فقہاء اور وزراء وادباء نے ان کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرنے اوران کی خدماتِ جلیلہ کو سراہنے کے لیے تعزیتی بیانات جاری کیے اور مضامین و مقالات لکھے جنھیں نثری مرثیے کہا جاسکتا ہے۔ ان مرثیوں کی تعداد بھی بڑی معتد بہ ہے، ان سب کے ذکر کرنے سے بات بہت طویل ہوجانے کا خدشہ ہے اور پھر تکرار بھی یقینی امر ہے جبکہ یہ ہزار ہا صفحات پر مشتمل ہیں،لہٰذا ہم ان کے عنوانات مجموعی صفحات کی تعداد اور ایک جملہ یا چند جملوں پر مشتمل کچھ ایسا خلاصہ یہاں دے رہے ہیں کہ ضروری بات بھی آجائے، طوالت کا بھی مداوا ہوسکے اور تکرار کی بھی نوبت نہ آئے یا کم از کم صرف گوارا حد تک ہی رہ جائے۔
Flag Counter