Maktaba Wahhabi

206 - 208
33 ملک من ملوک الآخرۃ (آخرت کے ایک بادشاہ): ڈاکٹر عویس کے بقول شیخ الغزالی ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ شیخ ابن باز ’’آخرت کے بادشاہوں’‘میں سے ایک ہیں۔[1] 34 لا یجامل أحداً في الحق (وہ حق میں کسی کا لحاظ نہیں کرتے تھے): دیارِ شام کے معروف عالم اور کتاب ’’الفقہ الإسلامي و أدلتہ‘‘ کے مصنّف اور دمشق یونیورسٹی کے استاد پروفیسر وہبہ الزحیلی (تین صفحات): شیخ ابن باز کی وفات نے عالمِ اسلام کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس کی تین بڑی وجوہات تھیں : 1 خشیتِ الٰہی۔ 2 وسعتِ علم ومنہاجِ سلف۔ 3 اخلاقِ کریمانہ۔ وہ اعلانِ حق میں کسی چھوٹے بڑے کی کوئی پرواہ نہیں کرتے تھے۔[2] 35 کان یتوق للصلوٰۃ فی المسجد الاقصیٰ (مسجدِ اقصی میں نماز کی تمنّا): بیت المقدس کی اسلامی امور کی اعلیٰ کمیٹی کے صدر مفتیٔ فلسطین اور خطیبِ مسجدِ اقصیٰ شیخ عکرمہ صبری(دو صفحات) : گہری تفکیر و بصیرت، وسعتِ مطالعہ، تطہیر و تصفیۂ عقیدہ، بیت المقدس و
Flag Counter