Maktaba Wahhabi

221 - 208
75 عاش مسکیناً مع المساکین (وہ مسکینوں کے ساتھ مسکین بن کر زندہ رہے) : کویت کے معروف مبلّغ و داعیہ شیخ احمد القطان(انٹرنیٹ کے دو صفحات) : میں نے اس مجدّدِ دین کو دیکھا ہے کہ وہ روزانہ ۱۸ گھنٹے سے زیادہ بلا تکان دماغی کام کرتے ہیں،اور میں نے سنا ہے کہ ۵۰ سال سے انھوں نے کبھی گھر والوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا نہیں کھایا بلکہ مہمانوں اور فقراء و مساکین کی بِھیڑ کے ساتھ کھانا کھاتے رہے۔[1] 76 حقیقۃ ما کان بینی و بین الشیخ ابن باز (میرے اور شیخ ابن باز کے باہمی تعلقات): ڈاکٹر یوسف القرضاوی(انٹرنیٹ کے دو صفحات) : علامہ ابن باز کے ساتھ اپنے تعلقات پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ لکھتے ہیں : شیخ رحمہ اللہ کو قطر میں عالمی سیرت کانفرس کے علاوہ دنیا بھر سے دعوتیں آئیں اور باوجود لوگوں کے بھر پور اصرار اور رغبت کے انھوں نے ہمیشہ سعودی عرب سے باہر جانے سے معذرت ہی کی اور کبھی ملک سے باہر نہیں نکلے۔[2] 77 ابن باز طالب صید الآخرۃ (علامہ ابن باز طالبِ آخرت تھے): ڈاکٹر انور عبد المجید الجبرتی(دو صفحات، انٹرنیٹ) : کئی سیاسی، سماجی، اجتماعی، اخلاقی اور اقتصادی بحران آئے اور گزر گئے مگر شیخ رحمہ اللہ ہر حال میں حق پر قائم رہے۔[3]
Flag Counter