Maktaba Wahhabi

95 - 208
سے زیادہ جلدوں پر مشتمل ہوگا، اس کی ترتیب اور پھر طباعت کی نگرانی ڈاکٹر محمد بن سعد الشویعر کر رہے ہیں۔اس کی اب تک ستائیس جلدیں چھپ کر بازار میں آچکی ہیں۔ 12 بدھ اور جمعرات کا کوئی دن کسی نہ کسی کی طرف سے ایک بہت بڑی دعوت سے خالی نہیں ہوتا تھا جس میں دیگر علماء کے علاوہ علامہ ابن باز رحمہ اللہ کو بھی دعوت دی جایا کرتی تھی۔ اس دعوت میں شیخ وعظ بھی فرمایا کرتے اور لوگوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیا کرتے تھے۔ 13 جمعہ کی نماز کے بعد آپ کے شاگرد آپ کے پاس جمع ہوا کرتے تھے اور آپ ان سب کے لیے ہر جمعہ کو ایک بہت بڑی دعوت (ظہرانے) کا اہتمام کیا کرتے تھے۔[1] علامہ ابن باز کا عقیدہ: علامہ ابن باز رحمہ اللہ عقیدہ و عمل میں بلا شبہ اہلِ سنت کے امامِ وقت تھے۔ وہ اہلِ بدعت و تحریف سے کوسوں دور تھے۔ ان کے صاف ستھرے عقیدہ کی بنیاد کتاب و سنت کے دونوں چشمہ ہائے صافی تھے، حق بات علیٰ الاعلان کہتے تھے اور بلا خوفِ لومۃ لائم سلف صالحین سے ثابت شدہ عقائد پر کاربند تھے۔ اپنے صاف ستھرے اسی سلفی عقیدہ کا بیان وہ اکثر کرتے رہتے۔ ان کی اکثر کتابیں اس بات پر شاہد ہیں،خصوصاً ان کے ’’مجموع فتاویٰ و مقالات متنوعہ‘‘ کی جلد ہشتم (۸) کے صفحہ (۴۳) پر ’’میرا عقیدہ‘‘ کے زیرِ عنوان شیخ کے عقائد کی تفصیل موجود ہے جو انھوں نے کسی سائل کے جواب میں اسے املاء کروائی تھی۔
Flag Counter