Maktaba Wahhabi

122 - 346
آٹھواں باب شیعہ حضرات سے مناظرے مولانا احمد الدین گکھڑوی کے مناظروں کا دائرہ بہت پھیلا ہوا ہے۔احناف کے بریلوی علماے کرام اور مرزائی مناظرین سے ان کے مناظروں کی جو روداد ہمیں معلوم ہوئی، خوانندگانِ محترم کو اس سے مطلع کر دیا گیا ہے۔اب آیندہ سطور میں شیعہ حضرات سے ان کے مناظروں کے بارے میں اپنی معلومات سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ 1۔ ایک مرتبہ سرگودھا کے ایک اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے مولانا احمدالدین نے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے فضائل بیان کیے اور فرمایا کہ ان کا نکاح سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی دخترِ نیک اختر حضرت امِ کلثوم رضی اللہ عنہا سے ہوا تھا۔اس اعتبار سے وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے داماد تھے، لیکن شیعہ دوست سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے داماد کی مخالفت کرتے ہیں، کیوں کرتے ہیں ؟ اس پر ہنگامہ بپا ہو گیا اور شیعہ حضرات کی طرف سے ان پر مقدمہ قائم کردیا گیا۔صورتِ حال پیچیدہ ہوگئی۔اس وقت پنجاب کے گورنر مشتاق احمد گورمانی تھے، مولانا سید محمدداؤد غزنوی نے ان سے بات کی تو معاملہ ختم ہوا۔ دراصل بعض مسائل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مولانا احمد الدین کے لہجے میں تلخی آجاتی تھی اور معاملہ دور تک پہنچ جاتا تھا۔سرگودھا ہی میں اس موضوع پر مولانا محمد صدیق مرحوم نے تقریر کی(جو اس وقت جامع مسجد اہلِ حدیث فیصل آباد کے
Flag Counter