Maktaba Wahhabi

183 - 346
سولھواں باب تصانیف مولانا احمد الدین گکھڑوی جہاں کا میاب مناظر اور بہت اچھے خطیب ومقرر تھے، وہاں صاحبِ تحقیق مصنف بھی تھے۔انھوں نے تصنیفی کام اگرچہ محدود پیمانے پر کیا اور زیادہ تر خدمات مناظر و خطیب کی حیثیت سے انجام دیں اور ان کی اصل شہرت کا باعث بھی یہی خدمات ہوئیں، تاہم ان کی محدود تصنیفی جدوجہد بھی بڑی اہمیت رکھتی ہے۔اس کی تفصیل آیندہ صفحات میں دی جارہی ہے۔ 1۔برہان الحق: مولانا احمدالدین کی تصانیف میں ایک قابلِ ذکر کتاب’’برہان الحق‘‘ ہے۔یہ کتاب پادری فنڈر کی کتاب ’’میزان الحق‘‘ کے حصہ اول کے چار ابواب کا جواب ہے۔پادری فنڈر عیسائیوں کے مشہور پادری تھے۔مسلمانوں کی طرف سے قرآن مجید کی حفاظت کا شد ومد کے ساتھ جو دعویٰ محکم دلائل کی روشنی میں کیا جاتا ہے، پادری فنڈر نے میزان الحق میں اسے غلط قرار دیا ہے۔ مولانا احمد الدین نے اپنی کتاب برہان الحق میں پادری مذکور کے اس زاویہء نظر کا نہایت وضاحت سے مدلل جواب دیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ قرآن مجید بالکل محفوظ ہے۔البتہ بائبل میں تحریف وتبدل کا عمل جاری رہا ہے۔اسے کسی صورت میں محفوظ اور اصلی بائبل نہیں قرار دیا جاسکتا۔
Flag Counter