Maktaba Wahhabi

215 - 346
سترھواں باب واقعات ومعمولات کی ایک جھلک (از مولانا محمد یوسف انور) مولانا محمد یوسف انور کا شمار میرے سراپا خلوص دیرینہ دوستوں میں ہوتا ہے۔وہ گزشتہ بیس برس سے جامع مسجد اہلِ حدیث(امین پور بازار فیصل آباد)کے منصبِ خطابت پر متمکن ہیں۔ان کے والد محترم حاجی عبدالرحمن صاحب مرحوم جماعت اہلِ حدیث کے علماے کرام سے بے حد عقیدت و محبت کا تعلق رکھتے تھے۔وہ مسلک اہلِ حدیث کی تبلیغ میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔بہت سے علماے کرام کی میزبانی اور اپنے مکان پر ٹھہرانے کا انھیں شرف حاصل رہا، جن میں مولانا احمد الدین گکھڑوی خاص طور سے قابلِ ذکر ہیں۔والدِ مکرم کی طرح مولانا محمد یوسف انور بھی علماے کرام کاانتہائی احترام کرتے اور ان سے قریبی مراسم رکھتے ہیں۔مولانا احمد الدین کو چوں کہ انھوں نے بہت قریب سے دیکھا ہے اور چھوٹی عمر ہی سے ان کی مجلسوں میں بیٹھنے اور ان کی گفتگو سننے کے انھیں مواقع حاصل رہے ہیں، اس لیے انھوں نے میری درخواست پر مولانا ممدوح سے متعلق چند واقعات اور ان کے معمولات لکھ بھیجے ہیں، جنھیں انہی کے الفاظ میں ذیل میں درج کیا جارہا ہے، مطالعہ فرمائیے! مولانا احمد دین گکھڑوی رحمہ اللہ بلند پایہ عالمِ دین، بہت بڑے مناظر، تمام مذاہب کا گہرا مطالعہ رکھنے والے محقق اورمقرر تھے۔تقسیم ملک سے کچھ عرصہ قبل ہمارے
Flag Counter