Maktaba Wahhabi

249 - 346
اکیسواں باب مولانا احمد الدین کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلومات مولانا احمد الدین گکھڑوی کے بارے میں مولانا محمد ابراہیم صاحب سے مندرجہ ذیل معلومات گوجراں والا جاکر حکیم محمد عتیق الرحمن صاحب نے حاصل کیں۔انھوں نے معلومات کی سی۔ڈی بنا کر مجھے بھجوائی۔جامعہ سلفیہ فصیل آباد کے مدرس مولانا حافظ فاروق الرحمن یزدانی نے یہ سی۔ڈی کاغذ پر منتقل کی۔اس پر میں مولانا محمد ابراہیم، حکیم عتیق الرحمن اور حافظ فاروق الرحمن یزدانی کا شکرگزار ہوں۔ اب معلومات ملاحظہ ہوں : حکیم عتیق الرحمن: السلام علیکم مولانا محمد ابراہیم: وعلیکم السلام حکیم صاحب: حضرت! آپ کا تعارف اور مقامِ سکونت؟ محمد ابراہیم: محمد ابراہیم بن غلام رسول۔مقام سکونت گوجراں والا حکیم صاحب: مولانا احمد الدین گکھڑوی سے آپ کا کیا تعلق ہے؟ ان سے آپ کی کوئی رشتے داری ہے؟ محمد ابراہیم:مولانا احمد الدین سے ہماری رشتے داری یہ ہے کہ ان کی سگی بھتیجی کی شادی
Flag Counter