Maktaba Wahhabi

283 - 346
چوبیسواں باب ولاناگکھڑوی کے دو خواب (حافظ محمد یوسف گکھڑوی کا مکتوبِ گرامی مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی کے نام) مولانا حافظ محمد یوسف گکھڑوی مشہور عالم دین اور معروف خطیب تھے۔بے حد مخلص، پر جوش مبلغ و واعظ اور بلند اخلاق بزرگ۔ان کا مولد و مسکن موضع گکھڑ(ضلع گوجراں والا)تھا۔گزشتہ صفحات میں متعدد مرتبہ ان کا نام آیا ہے۔وہ مولانا احمدالدین کے قریب ترین رفیق تھے، ان کے حلقہ شاگردی میں بھی رہے۔حضرت مولانا محمد علی لکھوی سے چینیاں والی مسجد(لاہور)میں حدیث کی بعض کتابیں پڑھیں اور سند لی۔مولانا سید محمد داؤد غزنوی ان پر بہت اعتماد فرماتے تھے۔ایک مرتبہ اپنی بیماری کے زمانے میں مولانا غزنوی نے ان کو خط لکھا تھا کہ چینیاں والی مسجد میں جمعہ پڑھایا کریں، لیکن یہ اپنی بعض مجبوریوں کی وجہ سے یہ خدمت انجام نہیں دے سکے تھے۔گکھڑ کی اولیں مسجد اہلِ حدیث مسجد توحید گنج ہے۔یہ مسجد حافظ صاحب کے والدِ گرامی نے اپنے ذاتی مکان میں اپنے خرچ سے تعمیر کرائی تھی۔اب یہ وہاں کی مشہور مسجد ہے۔اس میں حفظ قرآن کا مدرسہ بھی جاری رہا۔حافظ صاحب نے 7 مئی 1980ء کو گوجراں والا میں وفات پائی۔ ذیل میں دو خواب درج کیے جا رہے ہیں جو مولانا احمد الدین گکھڑوی نے دیکھے اور حافظ صاحب سے بیان کیے۔مولانا کی وفات کے گیارہ بارہ روز بعد 16
Flag Counter