Maktaba Wahhabi

309 - 346
ستائیسواں باب تبصرہ بر کتاب ’’مولانا احمد الدین گکھڑوی رحمہ اللہ ‘‘ (از میاں محمد الیاس) اسلام آباد سے ہمارے فاضل دوست ڈاکٹر سفیر اختر کی ادارت میں ایک ششماہی مجلہ ’’نقطہ نظر‘‘ کے نام سے شائع ہوتا ہے۔اس مجلے میں مختلف موضوعات کی کتابوں پر تبصرے کیے جاتے ہیں، اپنے زاویہء فکر کا یہ منفرد نوعیت کا مجلہ ہے۔تبصرے خود ڈاکٹر سفیر اختر بھی کرتے ہیں اور مختلف اصحابِ تحقیق سے بھی تبصرے کرائے جاتے ہیں۔میں بالعموم اپنی کتابیں تبصرے کے لیے ڈاکٹر سفیر اختر ہی کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔اس مجلے میں کتاب اچھی طرح پڑھ کر تبصرہ کیا جاتا ہے اور مصنف یا ناشر کی رو رعایت کے بغیر کتاب کے مندرجات کے ہر پہلو کی نشان دہی کی جاتی ہے۔اس قسم کے تبصرے دوسرے لوگوں کے علاوہ خود مصنف کی معلومات میں بھی اضافے کا باعث ہوتے ہیں۔کسی اور کے متعلق تو کچھ نہیں کہا جا سکتا، لیکن میں ان تبصروں سے بہت مستفید ہوتا ہوں۔ 2011ء میں کتاب ’’مولانا احمد الدین گکھڑوی‘‘ کا پہلا ایڈیشن چھپا تو اس پر ’’نقطہ نظر‘‘ میں میاں محمد الیاس صاحب نے تبصرہ کیا جو وطنِ عزیز کے نامور صاحبِ قلم اور متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔میں ان کا شکر گزار ہوں۔محدثین کی اصطلاح میں مجھے میاں محمد الیاس کی رویت تو حاصل نہیں، لیکن کچھ عرصہ پیشتر ان سے خط وکتابت ہوئی تھی
Flag Counter