Maktaba Wahhabi

343 - 346
انتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی ایک علمی یادگار (از حافظ ریاض احمد عاقب) حافظ ریاض احمد عاقب مرکز ابن القاسم اسلامی ملتان میں بہ طور نائب شیخ الحدیث خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔وہ صاحبِ تحقیق نوجوان ہیں اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ان کی ایک اہم تصنیف حضرت مولانا عبدالتواب ملتانی کی سوانح حیات ہے، جس میں مولانا ممدوح کی علمی خدمات کا خوب صورت اسلوب میں احاطہ کیا گیا ہے۔ تصانیف کے علاوہ حافظ ریاض احمد عاقب کے رشحاتِ قلم جماعت اہلِ حدیث کے مختلف رسائل و جرائد میں بھی شائع ہوتے رہتے ہیں۔انھوں نے چند دوستوں کی رفاقت میں ملتان سے سہ ماہی مجلہ ’’المنہاج‘‘ جاری کیا ہے جو خالص علمی نوعیت کا مجلہ ہے۔ ذیل میں مولانا احمد الدین گکھڑوی مرحوم و مغفور کے متعلق ان کے مختصر مگر اہم مضمون کا مطالعہ فرمایے، جس کا تعلق حدیث:((مَنْ کَانَ لَہُ إِمَامٌ فَقِرَاَئَ ۃُ الْإِمَامِ لَہُ قِرَاَئَ ۃٌ))سے ہے۔ اصحابِ علم بخوبی جانتے ہیں کہ سید بدیع الدین شاہ راشدی سندھی جماعت اہلِ حدیث کے ممتاز عالم دین، محدث، منجھے ہوئے مدرس، حاضر جواب مناظر، ماہر اسماء الرجال اور بلند آہنگ خطیب تھے۔شاہ صاحب مرحوم کی چھوٹی بڑی عربی
Flag Counter