Maktaba Wahhabi

356 - 346
اکتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی وفات پر تعزیتی قراردا دیں آج سے 37 سال قبل کی یہ چند تعزیتی قراردادیں بھی پڑھ لیجیے۔یہ قراردادیں لکھنے اور ان کی وفات پر تقریریں کرنے اور ان کا غائبانہ جنازہ پڑھنے والے حضرات میں سے معلوم نہیں اب کوئی صاحب زندہ ہیں یا نہیں۔بہر حال یہ بھی تاریخ کا ایک ورق ہے جو پیشِ خدمت ہے۔ مسجد توحید گنج کی قرارداد: آہ! علم کا چراغ بجھ گیا ! جماعت اہلِ حدیث کی روح رواں شخصیت، قابلِ قدر خطیب اور مایہ ناز مبلغ و مناظر مولانا احمد الدین گکھڑوی کی وفات پر جامع اہلِ حدیث مسجد توحید گنج گکھڑ میں زیرِ صدارت مولانا عبدالواحد ایک ہنگامی تعزیتی اجلاس ہوا، جس میں مولانا مرحوم کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔مولانا مرحوم دین حنیف کے خادم اور مسلک اہلِ حدیث کے شیدائی اور اس کے بے باک مبلغ تھے۔انھوں نے ساری زندگی اسلام کی حقانیت کو واضح اور ثابت کرنے میں گزار دی۔ان کی تقریری(جس میں مناظرات خصوصاً شامل ہیں)و تحریری خدمات مسلّم ہیں۔مولانا
Flag Counter