Maktaba Wahhabi

217 - 548
’’اے اللہ تو ہمارے اور ان کے خون کو محفوظ کردے اور ہمارے باہمی معاملات ٹھیک کردے، انھیں اپنی غلطی سے دور کردے، تاکہ حق نہ جاننے والا اسے جان لے اور گمراہی سے چمٹے رہنے والے اس سے باز آجائیں۔‘‘ رہی یہ بات کہ علی رضی اللہ عنہ اپنے قنوت میں معاویہ اور ان کے ساتھیوں پر لعنت بھیجتے تھے اور معاویہ رضی اللہ عنہ اپنے قنوت میں علی، ابن عباس، حسن اور حسین رضی اللہ عنہم پر لعنت بھیجتے تھے، تویہ بات سنداً صحیح نہیں ہے اس لیے کہ اس میں ابومخنف لوط بن یحییٰ ہے جو اپنی روایتوں میں ثقہ نہیں ہے۔ اسی طرح شیعوں کی سب سے صحیح کتاب میں وارد ہے کہ آپ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برا بھلا کہنے سے روکتے تھے، جو لوگ معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کو برا بھلا کہتے تھے ان کو اس سے روکا اور کہا: میں یہ بات ناپسند کرتا ہوں کہ تم لوگ برا بھلا کہنے والے بنو، بلکہ اگر تم لوگ ان کے کارناموں کو بیان کرتے اور ان کے حالات کا تذکرہ کرتے تو یہ زیادہ اچھی بات ہوتی، تم انھیں برا بھلا کہنے کے بجائے یہ کہو: ((اَللّٰہُمَّ احْقِنْ دِمَائَ نَا وَ دِمَائَ ہُمْ وَ أَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِنَا وَ بَیْنِہِمْ۔)) [1] ’’اے اللہ تو ہمارے اور ان کے خون کو محفوظ کردے اور ہمارے باہمی معاملات ٹھیک کردے۔‘‘ شیعوں کی نظر میں سب سے صحیح کتاب کا یہ اعتراف ہے کہ صحابہ کو برا بھلا کہنا اور ان کی تکفیر کرنا امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ کا طریقہ نہیں تھا۔[2] حسن رضی اللہ عنہ ان واقعات کے معاصر تھے، اہل شام کے متعلق اپنے والد کے موقف کو دیکھا اور سنا تھا، اصحاب معاویہ رضی اللہ عنہ کے متعلق یہ درست نظریہ اتحادِ امت کے لیے صلح کے منصوبہ کا خاکہ تیار کرنے میں حسن بن علی رضی اللہ عنہما کا معاون رہا، اور مذکورہ منصوبہ اللہ کے فضل پھر مقاصدِ اسلام کی ان کی گہری سمجھ اور مصالح و مفاسد کی دقیق معرفت کے بدولت پایۂ تکمیل کو پہنچا۔ ۳۔جنگ صفین میں عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کا قتل اور مسلمانوں پر اس کا اثر: عمار رضی اللہ عنہ کے بارے میں حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم : ’’تَقْتُلُکَ الْفِئَۃُ الْبَاغِیَۃُ‘‘[3] (تمھیں باغی گروہ قتل کرے گا) صحیح اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، جنگ صفین میں عمار رضی اللہ عنہ کا قتل کافی مؤثر رہا، آپ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے سردار تھے، جہاں آپ جاتے تووہ آپ کے پیچھے ہوتے، خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ جنگ صفین میں
Flag Counter