Maktaba Wahhabi

222 - 548
کے والد حق پر تھے۔ ۵۔ان جنگوں سے متعلق حسن بن علی رضی اللہ عنہما کا موقف: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مابین برپا ہونے والی جنگوں سے متعلق اہل سنت و الجماعت کا جو موقف ہے وہی حسن بن علی رضی اللہ عنہما کا موقف تھا، وہ یہ کہ قابلِ ذکر باتوں کو چھوڑ کر ان کے درمیان رونما ہونے والے اختلاف پر خاموشی برتی جائے، اس لیے کہ اس سلسلے میں زیادہ کرید کرنا ایک فریق کی دشمنی، کینہ اور بغض کو جنم دے گا، ان کی رائے ہے کہ ہر مسلمان تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت کرے ان کے حق میں رضی اللہ عنہم کہے، ان کے لیے دعائے رحمت کرے، ان کے فضائل کا پاس و لحاظ رکھے، ان کے کارناموں کا اعتراف کرے، جو کچھ ان کے مابین رونما ہوا اجتہاد کی بنیاد پر ہوا، صحیح اور غلط دونوں صورتوں میں ثواب کے مستحق ہیں، فرق اتنا ہے کہ صحیح اجتہاد والے کا ثواب غلط اجتہاد والے کے ثواب سے دوگنا ہوگا، قاتل و مقتول دونوں طرح کے صحابہ کرام جنت میں ہوں گے، اہل سنت و الجماعت نے ان کے اختلافات کی گہرائی میں جانے سے روکا ہے۔[1] قبل اس کے کہ اس سلسلے میں اہل سنت کے اقوال ذکر کروں بعض ان نصوص کا ذکر کر رہا ہوں جن میں صحابہ کے اوصاف اور ان کے مابین برپا ہونی والی جنگوں کی جانب اشارہ ہے: ا: فرمان الٰہی ہے: (وَإِن طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ۖ فَإِن بَغَتْ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَىٰ فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّىٰ تَفِيءَ إِلَىٰ أَمْرِ اللَّـهِ ۚ فَإِن فَاءَتْ فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا ۖ إِنَّ اللَّـهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ) (الحجرات:۹) ’’اگر مسلمانوں کی دو جماعتیں آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں میل ملاپ کرا دیا کرو، پھر اگر ان دونوں میں سے ایک جماعت دوسری جماعت پر زیادتی کرے تو تم سب اس گروہ سے جو زیادتی کرتا ہے، لڑو، یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئے، اگر لوٹ آئے تو انصاف کے ساتھ صلح کرا دو اور عدل کرو، بے شک اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔‘‘ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اس بات کا حکم دیا ہے کہ جب مسلمان آپس میں لڑپڑیں توان کے مابین میل ملاپ کرایا جائے اس لیے کہ وہ سب بھائی بھائی ہیں، اس طرح کی لڑائی انھیں دائرۂ ایمان سے خارج نہیں کرتی، اور جب عام مسلمانوں کے مابین لڑائی انھیں ایمان سے خارج نہیں کرتی جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے بعد کی آیت (إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ)میں انھیں ایمان کے وصف سے متصف کرتے ہوئے
Flag Counter