Maktaba Wahhabi

260 - 548
(۲) سیّدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے اہم اوصاف اور آپ کی اجتماعی زندگی اولاً:… آپ کے اہم اوصاف حسن بن علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہما کی شخصیت قائدانہ صلاحیت کی مالک تھی۔ آپ ربانی قائد کی صفات سے متصف تھے۔ ان اہم اوصاف میں سے بعض درج ذیل ہیں: ’’اللہ اور یوم آخرت پر پختہ ایمان، شرعی علم، اللہ پر بھروسا، دوسروں کے لیے نمونہ، سچائی، لیاقت و صلاحیت، بہادری، انسانیت، زہد، قربانی کا جذبہ، تواضع، نصیحت قبول کرنا، بردباری، صبر، بلند ہمتی، دور اندیشی، مضبوط نظم ونسق، عدل، مشکلات کے حل کی قدرت وغیرہ۔‘‘ اللہ کی عطا کردہ ربانی قیادت کی صلاحیتوں کے باعث راستے کی رکاوٹوں کو دور کرنے اور تنفیذ کی صلاحیت رکھنے کے باوجود آپ نے اپنا مصالحانہ منصوبہ پیش کیا، آپ کی انفرادی کوششیں امت کے اتحاد پر منتج ہوئیں، جن اہم صفات پر ہم روشنی ڈالیں گے وہ یہ ہیں: ۱۔علم: حسن رضی اللہ عنہ نبوی گھرانے میں پلے بڑھے، چنانچہ بچپن میں آپ نے اپنے نانا صلی اللہ علیہ وسلم اور والدہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا اثر قبول کیا، اپنے والد سے بہت سارا علم حاصل کیا، امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ لوگوں کو کتاب اللہ کی تعلیم دیتے تھے، ان میں آپ کے بچے اور آپ کے بچوں میں امیر المومنین حسن و حسین رضی اللہ عنہما شامل تھے، چنانچہ ان لوگوں نے آپ سے شرعی حکم بتانے کا منہج اور استنباط کا طریقہ سیکھا، جس کی خصوصیات یہ تھیں: ظاہر قرآن کا التزام، مطلق کو مقید پر محمول کرنا، مجمل کو مفسر پر محمول کرنا، ناسخ و منسوخ کا علم، لغتِ عرب پر عبور، ایک نص کو دوسرے نص کی مدد سے سمجھنا، مشکل چیز کے بارے میں استفسار، آیات کی مناسبت کا علم، عام کو خاص کرنا، عربوں کی عادات و حالات سے واقفیت، قوتِ فہم و وسعتِ ادراک وغیرہ۔ اسوۂ نبوی کے ساتھ ساتھ قرآن مجید حسن رضی اللہ عنہ اور ان کے ہم عصروں کے لیے تربیتی منہج رہا، چنانچہ اپنے والد امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ سے سنی ہوئی قرآنی آیات کا آپ کے علم
Flag Counter