Maktaba Wahhabi

297 - 548
پروا نہیں کریں گے۔ یہ ہے اللہ تعالیٰ کا فضل جسے چاہے دے، اللہ تعالیٰ بڑی وسعت والا اور زبردست علم والا ہے۔‘‘ حسن بن علی رضی اللہ عنہما کی سیرت سے ہمیں خاکساری کا پتہ چلتا ہے۔ شاعر کہتا ہے: تواضع کالنجم لاح لناظر علی صفحات الماء و ہو رفیع ’’ستارے جیسی خاکساری اختیار کرو کہ وہ بلند ہونے کے باوجود دیکھنے والے کے لیے پانی میں ظاہر ہوتا ہے۔‘‘ و لاتک کالدخان یعلو بنفسہ علی طبقات الجو و ہو وضیع[1] ’’دھواں کے مانند نہ ہو جو معمولی چیز ہونے کے باوجود بذات خود فضاؤں میں بلند ہوتا ہے۔‘‘ ۷۔آپ کی سرداری: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بارہا لوگوں کے سامنے آپ کے اعلیٰ مقام، سرداری اور عظمتِ شان کا ذکر کیا، حسن رضی اللہ عنہ کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قول بہ تواتر روایتوں میں وارد ہے: ((إِنَّ اِبْنِیْ ہٰذَا سَیِّدٌ۔)) ’’بلاشبہ میرا یہ لاڈلا سردار ہے۔‘‘ ابن عبدالبر کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے متواتر روایتیں وارد ہیں کہ آپ نے حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بارے میں فرمایا: ((إِنَّ اِبْنِیْ ہٰذَا سَیِّدٌوَ عَسَی اللّٰہُ أَنْ یَبْقِیَہٗ حَتّٰی یُصْلِحَ بَیْنَ فِئَتَیْنِ عَظِیْمَتَیْنِ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔)) [2] ’’میرا یہ لاڈلا سردار ہے، اور امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے مسلمانو ں کی دو بڑی جماعتوں کے مابین صلح کرانے تک باقی رکھے۔‘‘ جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ اِبْنِیْ ہٰذَا -یَعْنِی الْحَسَنَ- سَیِّدٌ وَ لْیُصْلِحَنَّ اللّٰہُ بِہٖ بَیْنَ فِئَتَیْنِ
Flag Counter