Maktaba Wahhabi

337 - 548
کل الحوادث مبدأہا من النظر و معظم النار من مستصغر الشرر ’’تمام حوادث کی ابتداء نظر سے ہوتی ہے، بڑی آگ کی ابتداء چھوٹی چنگاری سے ہوتی ہے۔‘‘ کم نظرۃ فتکت فی قلب صاحبہا فتک السہام بلا قوس ولا وتر ’’کتنی ہی نگاہیں ہیں جو صاحبِ نگاہ کے دل میں تیروں کی مانند پیوست ہوجاتی ہیں۔‘‘ و المرء مادام ذاعین یقلبہا فی أعین الغید موقوف علی الخطر ’’انسان جب تک حسیناؤں سے نگاہیں لڑاتا رہتا ہے خطرے میں ہوتاہے۔‘‘ یسر مقتلہ ما ضر مہجتہ لامرحبا بسرور عاد بالضرر[1] ’’روح کے لیے مضر چیز ہی اس کی نگاہ کو خوش کرتی ہے، ایسی خوشی کو دور سے سلام، جو نقصان دہ ہو۔‘‘ ٔ٭ اختلاط کی حرمت، عورتوں کو حجاب کا حکم: اس بارے میں بہت ساری قرآنی آیات اور احادیث نبویہ وارد ہیں، فرمان الٰہی ہے: (يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُل لِّأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلَابِيبِهِنَّ ۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَن يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ ۗ وَكَانَ اللَّـهُ غَفُورًا رَّحِيمًا) (الاحزاب: ۵۹) ’’اے نبی! اپنی بیویوں سے اور اپنی صاحبزادیوں سے اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیاکریں، اس سے بہت جلد ان کی شناخت ہوجایا کرے گی پھر نہ ستائی جائیں گی، اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔‘‘ نیز اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: (وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِن وَرَاءِ حِجَابٍ ۚ ذَٰلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ) (الاحزاب: ۵۳) ’’جب تم نبی کی بیویوں سے کوئی چیزطلب کرو تو پردے کے پیچھے سے طلب کرو، تمھارے اور ان کے
Flag Counter