Maktaba Wahhabi

35 - 548
(۱) نام، نسب، کنیت،صفت، خاندان عہد نبوت میں ۱۔ نام، نسب اور کنیت: آپ ابومحمد حسن بن علی بن ابوطالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف ہاشمی، قرشی، مدنی شہید[1] ہیں۔آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے، جنتی نوجوانوں کے سردار، فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لخت جگر، امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ کے نور نظر، أم المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے پوتے اور پانچویں خلیفۂ راشد ہیں۔ ۲۔آپ کی ولادت، نام، لقب اور بچوں کے نام رکھنے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقۂ کار: آپ صحیح روایت کے مطابق رمضان۳ھ میں پیدا ہوئے۔ دوسرے قول کے مطابق شعبان میں، اور تیسرے قول کے مطابق اس کے بعد۔ لیث بن سعد کا قول ہے: ’’حضرت فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہاں حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی پیدائش رمضان۳ھ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شعبان۴ھ میں ہوئی۔‘‘[2] احمد بن عبداللہ بن عبدالرحیم برقی کا قول ہے: ’’حضرت حسن نصف رمضان ۳ھ میں پیدا ہوئے۔‘‘[3] ایسا ہی قول ابن سعد کا طبقات میں ہے۔[4] علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کا قول ہے: ’’جب حسن پیداہوئے تو میں نے ان کا نام حرب رکھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، فرمایا: مجھے میرے بچے کو دکھاؤ، تم نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟ ہم نے کہا: حرب، تو آپ نے فرمایا: نہیں، بلکہ وہ حسن ہے، جب حسین کی ولادت ہوئی تو میں نے ان کا نام حرب رکھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف
Flag Counter