Maktaba Wahhabi

414 - 548
آپ کی والدہ اسماء بنت عمیس خثعمیہ رضی اللہ عنہا ہیں جو میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کی اخیافی بہن ہیں، ان کے بطن سے عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما حبشہ میں پیدا ہوئے، آپ کی ولادت ان کی مسلم اولاد میں سب سے پہلے ہوئی۔[1] وہیں آپ کے بطن سے محمد و عون پیدا ہوئے۔[2] اسماء رضی اللہ عنہا کے بطن سے عبداللہ رضی اللہ عنہ کی پیدائش کے چند دنوں بعد نجاشی کے ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ چنانچہ جعفر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا کہ آپ نے اپنے بیٹے کا کیا نام رکھا ہے؟ جواب دیا: عبداللہ۔ چنانچہ نجاشی نے بھی اپنے بیٹے کا نام عبداللہ رکھا۔ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہ اسے لے کر عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما کے ساتھ دودھ پلانے لگیں، اور دونوں کا ایک ساتھ دودھ چھڑایا، بنابریں ان کے نزدیک آپ بڑی قدر و منزلت کی مستحق ہوگئیں چنانچہ جو حبشی بھی اسلام لاتا وہ اسماء رضی اللہ عنہا کے پاس آکر حبشیوں کے حالات سے آگاہ کرتا۔[3] جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے شہید ہوجانے کے بعد اسماء رضی اللہ عنہا نے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے شادی کرلی۔ انھی کے بطن سے محمد بن ابوبکر کی ولادت ہوئی، اس کے بعد ان سے علی رضی اللہ عنہ نے شادی کی تو ان کے بطن سے یحییٰ پیدا ہوئے۔[4] اس طرح عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما ، محمد بن ابوبکر صدیق اور یحییٰ بن علی ابن ابی طالب کے اخیافی بھائی تھے۔[5] بنو ہاشم کے سب سے آخری فرد عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما تھے جنھیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رؤیت نصیب ہوئی تھی۔[6] ۱۔آپ کی اولاد اور بیویاں: عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما کے پچیس بچے تھے: (۱)… جعفر اکبر (انھی سے آپ کی کنیت ابوجعفر تھی، ان کی والدہ امیہ تھیں، جن کی کنیت ام عمرو بنت خراش عبسیہ تھی) [7] (۲)… محمد (۳)… عباس (۴)… ام کلثوم (ان سب کی ماں زینب بنت علی بن ابی طالب تھیں، اور زینب کی ماں فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھیں) [8]
Flag Counter