Maktaba Wahhabi

178 - 253
جائے، مگر جو آدمی اسلام کی حقانیت اور اس کی اہمیت سے واقف ہوتا ہے وہ ڈگمگانے کی بجائے ’’سمعنا و اطعنا‘‘ کا مصداق ٹھہر کر دین پر استقامت اختیار کرتا ہے۔ (8) دین کے لئے ہر قسم کی قربانی اور استقامت سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو یہ اعجاز حاصل ہے کہ آپ علیہ السلام نے دین کے لئے بڑی بڑی قربانیاں دیں، والد کی مخالفت کا سامنا کیا، گھر بار کو ترک کیا، قوم کی دشمنی مول لی، حاکمِ وقت سے ٹکرائے، وطنِ عزیز قربان کیا، اولاد بے آب و گیاہ جنگلوں کے حوالے کی، جان کو سپردِ آگ کر دیا، حتیٰ کہ اولاد کو اپنے ہی ہاتھوں ذبح کرنے سے کوئی کمی تک نہ چھوڑی، لہٰذا سیرتِ ابراہیم علیہ السلام کا یہ معیاری تقاضا ہے کہ مذکورہ بالا قربانیوں میں سے کسی بھی قربانی کا مطالبہ اگر اسلام ہم سے کرے تو بجائے پہلوتہی کرنے کے استقامت دکھاتے ہوئے بخوشی وہ قربانی دے دی جائے۔ یہ شہادت گاہے الفت میں ہے قدم رکھنا لوگ آساں سمجھتے ہیں مسلماں ہونا
Flag Counter