Maktaba Wahhabi

242 - 253
اسی طرح فرمایا: ((عَنْ اَبِيْ هُرَيْرَةَ رضي اللّٰه عنه اَنَّ رَسُوْلُ اللّٰهِ صلي اللّٰه عليه وسلم إذا رأيتُم من يبيعُ أو يبتاعُ في المسجدِ، فقولوا: لا أربحَ اللّٰهُ تجارتَك)) [1] ترجمہ: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جب تم کسی کو دیکھو کہ وہ مسجد میں خریدوفروخت کر رہا ہو تو تم کہو کہ اللہ تجھے تیری تجارت میں نفع نہ دے‘‘۔ مساجد آباد کرنے والے کی فضیلت کے بارے میں ارشاد فرمایا: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہو گا تو اللہ سات قسم کے لوگوں کو اپنے عرش کے سائے میں جگہ دے گا، ان آدمیوں میں ایک وہ بھی ہو گا جس کا دل مساجد کے ساتھ لگا ہوا ہے‘‘۔[2] 3۔ مساجد میں اعتکاف سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے اپنا گھر صاف ستھرا کرنے کے متعلق جو ہدایات دیں، ان میں سے ایک یہ بھی تھی کہ اعتکاف بیٹھنے والے اس میں اعتکاف بیٹھیں، فرمایا: (أَن طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْعَاكِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ ﴿١٢٥﴾) (سورۃ البقرۃ: آیت 125) یعنی: ’’میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور اعتکاف بیٹھنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لیے پاک صاف کرو‘‘۔
Flag Counter