Maktaba Wahhabi

119 - 148
مولانا حافظ محمد ابراہیم میر سیالکوٹی کی ہمدردیاں مسلم لیگ کیساتھ تھیں جب کہ مولانا محمد اسمعیل، مولانا سید محمد داؤد غزنوی اور مولانا محمد حنیف ندوی جمیعۃ علمائے ہند اور کانگرس سے وابستہ تھے ۔( میاں فضل حق اور انکی خدمات:115) انجمن اہل حدیث پنجاب: 1920ء میں’’انجمن اہلحدیث پنجاب’’کا قیام عمل میں آیا اسکے پہلے صدر مولانا عبدالقادر قصوری،اور ناظم اعلیٰ مولانا ثناء اللہ امرتسری منتخب ہوئے مجلس عامہ میں درج ذیل علمائے کرام شامل تھے۔ مولانا سید محمدداؤد غزنوی مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی مولانا قاضی محمد سلیمان منصور پوری مولانا سید محمد داؤد غزنوی مولانا محمد اسمعیل السلفی مولانا قاضی عبدالرحیم مولانا محمد علی لکھوی مدنی حکیم نور الدین لائل پوری 1928ء میں انجمن اہلحدیث کا پہلا الیکشن ہواتومولانا قاضی محمد سلیمان منصور پوری کو صدر اور مولانا عبدالمجید سوہدروی کو ناظم اعلیٰ منتخب کیاگیا۔ مرکزی جمیعۃ اہلحدیث مغربی پاکستان کا قیام : 1947ء میں تقسیم ملک سے جماعت اہل حدیث کا شیرازہ بکھر گیا مولانا سید محمد داؤد غزنوی جماعت اہلحدیث کو از سر نو منظم کرنے کا عزم کیا چنانچہ آپ نے اس سلسلہ میں 24جولائی 1948کو دارالعلوم تقویۃ الاسلام شیش محل روڈ لاہور میں علمائے اہلحدیث کا ایک اجلاس بلایا۔ جس میں درج ذیل
Flag Counter