Maktaba Wahhabi

40 - 148
مولانا محمد حسین بٹالوی نے درس و تدریس کاسلسلہ شروع کیا چنانچہ آپ سے بہت سے لوگوں نے استفادہ کیا اور آپ کے درس کی شہرت پورے ہندوستان میں ہوگئی۔آپ کے تلامذہ نے ہندوستان میں مسلک اہل حدیث کے فروغ میں نمایاں کارنامے سر انجام دیئے۔ دعوت و تبلیغ درس و تدریس کے علاوہ تبلیغ کے ذریعہ بھی آپ نے دینِ اسلام کی خدمت انجام دی۔ کتاب و سنت سے لوگوں کو روشناس کرایا۔بدعت او رمشرکانہ رسوم سے بچنے کی ترغیب دیتے رہے اور اپنے تلامذہ اور معتقدین کو بھی تبلیغ دین کی خدمت میں ترغیب دیتے تھے۔ چنانچہ اپنے ایک معتقد اور مرید محمد حسین کو ایک خط میں لکھتے ہیں کہ : ’’ حقیر کو خوابوں سے جو بات معلوم ہوتی ہے یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی تمہارے لئے اسی میں ہے کہ تم دین کی اشاعت کرو اسلئے دین کی اشاعت میں پوری کوشش کرنی چاہیئے اور تحمل کے ساتھ اذیتیں برداشت کرنی چاہیئں اللہ تعالیٰ کے احکام خصوصاً توحید اور وحدانیت باری تعالیٰ کی تبلیغ اور نشرواشاعت مناسب طریقہ پر کیجئے‘‘۔(سوانح عمری :107) اشاعت کتب دین اسلام کی اشاعت کا ایک ذریعہ دینی وعلمی کتابوں کی اشاعت بھی ہے چنانچہ مولانا سید عبداللہ غزنوی نے اسطرف بھی توجہ خاص کی اور کئی دینی رسائل اور کتابیں جو توحید،اتباع سنت اور عقائد صحیحہ سے متعلق تھیں فارسی اور اردو میں ترجمہ کراکے شائع کیں اور لوگوں میں مفت تقسیم کیں ۔ مولانا سید عبدالجبار غزنوی لکھتے ہیں کہ : ’’توحید اور اتباع سنت اور عقائد کی بہت سی کتابیں اوررسالے عام لوگوں کے نفع کے واسطے فارسی اور اردو زبان میں ترجمہ کراکے چھپوائے اور مفت تقسیم کرائے‘‘۔(سوانح
Flag Counter