Maktaba Wahhabi

48 - 148
قاضی غلام قندھاری قاضی غلام قندھاری اپنے مکتوب بنام ملا سعد الدین مقری مولانا سید عبداللہ غزنوی کوان القاب سے یاد کرتے ہیں ۔ ’’حقائق و معارف آگاہ، الموفق من عنداللّٰه قائد الخلق الی صراط اللّٰه محی السنۃ و قامع البدعۃ۔میاں محمد اعظم صاحب صاحبزادہ کی نسبت جس کے حق میں یہ کہنا بجا اور درست ہے کہ’’رجل مملؤمن السنۃ من الفرق الی القدم‘‘۔(سوانح عمری:9) مولانا سید عبداللہ غزنوی کے دو خاص رفیق شیخ عبداللہ غزنوی جب تحصیل حدیث کے لئے شیخ الکل مولانا سید محمد نذیر حسین دہلوی کی خدمت میں دہلی حاضر ہوئے۔تو آپ کے رفیق سفر مولانا غلام رسول قلعوی اور مولانا حافظ محمد بن بارک اللہ لکھوی تھے ان تینوں علمائے کرام نے ایک ساتھ شیخ الکل محدث دہلوی سے حدیث کی تحصیل کی مولانا غلام رسول قلعوی اور مولانا حافظ محمدلکھوی سید عبداللہ غزنوی کے رفیق خاص تھے۔ مولانا غلام رسول قلعوی مولانا غلام رسول بن مولوی رحیم بخش بن مولوی نظام الدین 1228ھ میں ضلع گوجرانوالہ کے قصبہ کوٹ بھوانی داس میں پیدا ہوئے ۔ پانچ سال کی عمر میں قرآن مجید سے تعلیم کا آغاز ہوا ۔ا سکے بعد مولانا نظام الدین لکھوی سے علوم اسلامیہ کی تحصیل کی۔اور حدیث کی تحصیل مولانا سید محمد نذیر حسین محدث دہلوی سے کی۔حدیث میں آپ کے شریک درس سید عبداللہ غزنوی تھے 20سال کی عمر میں علوم اسلامیہ سے فراغت پائی۔جب آپ حج بیت اللہ کے لئے تشریف لے گئے تو مدینہ منورہ میں شاہ عبدالغنی مجددی سے بھی حدیث کی سند و اجازت حاصل کی۔ فراغت تعلیم کے بعد اپنے وطن قلعہ میہان سنگھ آکر دین اسلام کی خدمت اور اشاعت میں مشغول
Flag Counter