Maktaba Wahhabi

86 - 148
مولانا محمد بن عبداللہ غزنوی مولانا محمد بن عبداللہ غزنوی شیخ عبداللہ غزنوی کے دوسرے صاحبزادے تھے سید عبداللہ غزنوی جب علمائے سوء اور حکومت کی طرف سے مصائب و آلام کا شکار ہوئے تو آپ اپنے والد بزرگوار کے ساتھ برابر کے شریک تھے۔ مولانا سید عبدالحی الحسنی آپ کے بارے میں لکھتے ہیں کہ : ’’آپ کے فضل و تقوی، دینداری اور شرافت پر تمام لوگوں کااتفاق ہے اس کا انکار وہی کرے گا جس کے دل میں ان کے بارے میں کچھ ہو‘‘۔(نزہۃ الخواطر:7؍417) مولانا محمد بن عبداللہ غزنوی غزنی کے ایک مقام صاحبزادہ میں پیدا ہوئے دینی علوم کی تحصیل اپنے والد بزرگوار السید عبداللہ غزنوی سے کی اسکے بعد دہلی جاکر حدیث کی تعلیم مولانا سید محمد نذیر حسین دہلوی سے حاصل کی۔دہلی سے مراجعت کے بعد اپنے والد کے قائم کردہ مدرسہ امرتسر میں تدریس پر مامور ہوئے ۔ صاحب نزہۃ الخواطر لکھتے ہیں : ’’آپ ان میں سے ایک ہیں جنہیں راہِ خدا میں بڑی بڑی اذیتیں پہنچائی گئیں آپ کو صرف سنت رسول کی تائید و حمایت کے جرم میں دہشت زدہ کیاگیا‘‘۔(نزہۃ الخواطر:7؍417) مولانامحمد بن عبداللہ نے تفسیر جامع البیان کا عربی زبان میں حاشیہ لکھا اس کے بارے میں مولوی ابو یحییٰ امام خان نوشہروی لکھتے ہیں کہ : ’’یہ حاشیہ تفسیر جامع البیان پر عبداللہ صاحب غزنوی کے ایماء پر میاں فیروز دین (ساکن جمّوں )نے چھپوایا اور کتاب مفت تقسیم ہوئی’’۔( ہندوستا ن میں اہل حدیث کی علمی خدمات :39) مولانا بدر الزمان محمد شفیع نیپالی لکھتے ہیں کہ :
Flag Counter