Maktaba Wahhabi

98 - 148
مولانا سید محمد داؤد غزنوی مولانا سید محمد داؤ د غزنوی بن مولانا سید عبدالجبار غزنوی بن مولانا سید عبداللہ غزنوی کا شمار برصغیر(پاک وہند)کے ممتاز علمائے کرام میں ہوتا ہے آپ بلند پایہ مقرر،شعلہ نوا خطیب،جید عالم دین،بیباک صحافی، دانشور، مبصر، نقاد، ادیب، معلم،متکلم،مصنف اور بہت بڑے سیاستدان تھے۔ ولادت: مولانا سید محمد داؤد غزنوی 1895ء میں امرتسر میں پیداہوئے۔ ابتدائی تعلیم : آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگوار مولانا سید عبدالجبار غزنوی اور اپنے چچا زاد بھائی مولانا سید عبدالاوّل غزنوی سے حاصل کی اسکے بعد آپ دہلی تشریف لے گئے دہلی میں آپ نے علوم عقلیہ،نقلیہ کی تعلیم مولانا سیف الرحمان کابلی سے حاصل کی مولانا سیف الرحمان مدرسہ فتح پوری میں مدرس تھے اور مولانا محمود الحسن اسیر مالٹا کی تحریک کے خاص رکن تھے علم حدیث کی تعلیم آپ نے استاذ استاتذہ مولانا حافظ عبداللہ محدث غازی پوری سے حاصل کی ۔ مولانا حافظ عبداللہ غازی پوری مولانا حافظ عبداللہ غازی پوری شیخ الکل مولاناسید محمد نذیر حسین محدث دہلوی کے شاگرد تھے اور شیخ الکل فرمایا کرتے تھے ۔میرے پاس دو عبداللہ آئے ایک عبداللہ غزنوی او ردوسرے عبداللہ غازی پوری ۔ مولانا حافظ عبداللہ بن عبدالرحیم بن دانیال مشاہیر علماء میں تھے۔1261ھ میں مئوضلع اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے 12سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کیا اور اس کے بعد دینی تعلیم کا آغاز مولوی محمد قاسم مئوی سے کیا ابھی چند عربی اور فارسی کی کتابیں پڑھی تھیں کہ 1857ء کا ہنگامہ تحریک آزادی (جس
Flag Counter