Maktaba Wahhabi

152 - 402
مفتی اعظم سعودی عرب فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ سے ایک ملاقات (پیدایش: 22نومبر 1910ء ،وفات: 13 مئی 1999ء) پچھلے دنوں مفتی اعظم سعودی عرب فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز بھی مرحوم ہو گئے۔إنا ﷲ وإنا إلیہ راجعون۔ مرحوم نہ صرف سعودیہ بلکہ عالمِ اسلام کی متبحر اور محقق علمی شخصیت تھے،جن کی علمی قابلیت کا اندازہ اس امر سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ آپ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے بانیوں میں سے اور جامعہ کے پہلے وائس چانسلر تھے۔رابطۂ عالمِ اسلامی کی بنیاد اور اس کے عالمی سطح کے پروگراموں کو آگے بڑھانے میں ان کا بڑا حصہ ہے۔ان کی شخصیت اس لحاظ سے بھی نمایاں تھی کہ وہ سبھی مکاتبِ فکر میں انتہائی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ان کے فتاوے سعودی عرب کے ساتھ ساتھ تمام ممالکِ اسلامیہ میں علما و طلبائے دین کے لیے راہنمائی کا کام دیتے تھے،بلاشبہہ فتویٰ نویسی میں انھیں درجۂ اجتہاد حاصل تھا۔گذشتہ رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت کے دوران میں ان کے ایک شاگرد کی کتاب راقم السطور کے مطالعے میں آئی،جس میں مصنف نے اپنے عظیم استاد شیخ ابن باز کی تحقیق کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے: ’’اگرچہ کھجور کی قسم ’’عجوہ‘‘ کے بارے میں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا خاص طور پر
Flag Counter