Maktaba Wahhabi

180 - 402
مولانا عبدالغفار حسن (پیدایش: 20 جولائی 1913ء ،وفات: 22 مارچ 2007ء) کئی دنوں سے راقم الحروف،صوفی احمد دین اور حاجی غلام محمد پروگرام بنا رہے تھے کہ اسلام آباد جا کر مولانا عبدالغفار حسن سے شرفِ ملاقات حاصل کریں اور تیمار داری کریں،لیکن چند روز قبل ’’نوائے وقت‘‘ میں یہ افسوس ناک خبر نظر سے گزری کہ مولانا انتقال کر گئے ہیں۔إنا اللّٰہ وإنا إلیہ راجعون۔ مولانا مرحوم نے اپنی زندگی کے کافی ماہ و سال فیصل آباد میں گزارے ہیں۔زیادہ عرصہ وہ سول لائن رہے۔قریبی مسجد میں نمازیں ادا کرتے۔ہفتہ عشرہ کے بعد درسِ قرآن و حدیث دیتے تو گرد و نواح سے کثیر تعداد میں تاجر طبقہ اور علما و طلبا جمع ہو جاتے،جس کے بعد چائے کا دور چلتا۔ مولانا مسائلِ دینیہ اور حالاتِ حاضرہ پر خوب تبصرہ فرماتے،ان کی شگفتہ اور شیریں کلامی سے سننے والے مسحور ہو جاتے۔سادہ اور صاف ستھرا لباس،متواضع اور عالمانہ وقار کے ساتھ وہ بڑی باغ و بہار شخصیت کے مالک تھے۔ان کی مرنجاں مرنج ایسی طبیعت اور متبسم چہرہ ملنے جلنے والوں کو موہ لیتا۔نوجوان اور طلبائے دین پر وہ بہت شفقت فرماتے۔مجھے ان کے ہمراہ سالہا سال تک باغِ جناح میں صبح کی سیر کرنے اور ان کی پرلطف محفلوں میں بیٹھنے کے مواقع ملے۔ مولانا مرحوم غالباً 1956ء میں فیصل آباد آئے،جب جماعت اسلامی سے
Flag Counter