Maktaba Wahhabi

228 - 402
مولانا حافظ محمد یوسف (چونیاں،فیصل آباد) کا انتقالِ پرملال (وفات: 8 ستمبر 2014ء) 8 دسمبر کی شام ہمارے درمیان سے وہ شخص اٹھا لیا گیا،جس کی روشن شخصیت سلف صالحین کا نمونہ تھی،میری مراد حافظ محمد یوسف چونیاں والے ہیں،جو 90 برس کی قابلِ رشک زندگی گزار کر اپنے رب کے حضور پہنچ گئے۔إنا ﷲ وإنا إلیہ راجعون۔اگلے روز ان کی نمازِ جنازہ شیخ الحدیث مولانا حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ نے پڑھائی،جس میں علما و صلحا،دینی مدارس کے اساتذۂ کرام و طلبا اور تجارتی حلقوں سے بھاری تعداد میں عامۃ الناس شریک ہوئے۔ حافظ صاحب رحمہ اللہ تقسیمِ ملک کے موقعے پر ریاست فرید کوٹ سے ہجرت کر کے چونیاں ضلع قصور میں آباد ہوئے،جہاں ان کی کریانہ کی تھوک کی دکان تھی،جو کاروباری طور پر بڑی شہرت رکھتی تھی۔علمائے کرام کے بیٹھنے اٹھنے کا بھی یہ ایک اہم مقام تھا۔حضرت مولانا سید محمد داود غزنوی جب یہاں تشریف لاتے تو ان کا قیام و طعام بھی یہیں ہوتا۔حافظ صاحب کی یہ دکان سیاسیات کا بھی مرکز تھی،کیوں کہ حافظ صاحب کی ذاتِ گرامی دینی و دنیوی مسائل اور سیاسی مشاورتوں کے لیے ایک مینارۂ نور تھی۔ختمِ نبوت کی تحریکوں اور ’’تحریکِ نظامِ مصطفی‘‘ میں حافظ صاحب نے
Flag Counter