Maktaba Wahhabi

237 - 402
مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کی مجسم تاریخ مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ (پیدایش: 15 مارچ 1925ء ،وفات: 22 دسمبر 2015ء) اواخر مارچ 1955ء میں ان سطور کے راقم نے میٹرک کا امتحان دیا۔اوائل اپریل میں دھوبی گھاٹ فیصل آباد کے میدان میں مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کی تیسری سالانہ کانفرنس حضرت مولانا محمد اسماعیل غزنوی رحمہ اللہ کی صدارت میں منعقد ہو رہی تھی۔امتحانات کے بعد یہ چھٹیوں کے دن تھے۔کانفرنس کے انتظامات میں حکیم نور دین رحمہ اللہ (صدر انجمن اہلِ حدیث) کی راہنمائی میں مولانا محمد صدیق،مولانا عبیداللہ احرار،مولانا محمد اسحاق چیمہ،مولانا محمد یعقوب (شافی دوا خانہ والے)،حاجی فیروز دین،حاجی عبدالکریم مسافر،حاجی محمد شریف،مولانا اللہ بخش کمیر پوری امیر ضلعی جمعیت،صوفی احسان الحق سیکرٹری جنرل انجمن اہلِ حدیث،میاں محمد ادریس انصاری وائس چیئرمین بلدیہ اور میرے والد حاجی عبدالرحمن پٹوی رحمہم اللہ پیش پیش تھے۔ مختلف شعبوں کی انتظامی ترتیب کچھ اس طرح تھی،مہمان علمائے کرام کا قیام و طعام مین گیٹ جناح کالونی کی پہلی کوٹھی (النور جیولرز،ریل بازار) حاجی نور محمد کی رہایش گاہ پر تھا،جن کی میزبانی مولانا محمد اسحاق چیمہ،مولانا عبدالقادر ندوی،مولانا عبدالواحد (امام مرکزی جامع مسجد اہلِ حدیث امین پور بازار) اور صوفی
Flag Counter