Maktaba Wahhabi

250 - 402
حاجی غلام محمد ۔۔۔ایک ہمدرد اور ہر دلعزیز بزرگ 19 اپریل بروز بدھ کی سہ پہر فیصل آباد کے معروف صنعت کار اور نیک طینت بزرگ حاجی غلام محمد 87 برس کی عمر میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔إنا اللّٰہ وإنا إلیہ راجعون۔ پیرانہ سالی کے باوجود وہ عام بوڑھوں کی نسبت صحت مند تھے،ان کے آنے جانے،کھانے پینے اور سونے اٹھنے کے اوقات مقرر تھے۔رات کو جلد سو جانا اور فجر سے ڈیڑھ گھنٹا پہلے اٹھ کر بارگاہِ رب العزت میں قیام کرنا اور سربہ سجود ہونا ان کے معمولات تھے۔سفر و حضر میں نمازِ پنجگانہ کا اہتمام اور ذکر و فکر کی عاداتِ مبارکہ ان کی زندگی کا لازمی جزو تھیں۔طے شدہ پروگرام کے تحت ہر کام انجام دینا اور عہد و پیمان کا خیال رکھنا ان کا شعار تھا،غرضیکہ ع خدا بخشے بہت سی خوبیاں تھیں مرنے والے میں ! گذشتہ چند ہفتوں کی علالت سے دن بدن وہ کمزور ہوتے چلے گئے اور بالآخر وہ دن اور لمحات جو اﷲ تعالیٰ کے ہاں معین تھے،اس کے مطابق وہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ حاجی صاحب مرحوم تقسیمِ ملک سے قبل ضلع امرتسر سے ہجرت کر کے اس زمانے کے لائل پور (فیصل آباد) میں قیام پذیر ہوئے اور اپنے چھوٹے بھائی حاجی غلام رسول سے مل کر گول بازار کپڑا اور پھر مراد مارکیٹ مندر گلی میں کئی سال کپڑے کا
Flag Counter