Maktaba Wahhabi

366 - 402
ایک تاریخ ساز کانفرنس 6؍7 نومبر کو مینارِ پاکستان لاہور منعقد ہونے والی مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کی تاریخ ساز عظیم الشان کانفرنس اپنی مثال آپ تھی،جمعیت کی سالانہ کانفرنسوں کے تسلسل کا آغاز 1949ء میں قیامِ پاکستان کے دو سال بعد ہی تقویۃ الاسلام ہال لاہور سے ہوا تھا،جس کی صدارت شیخ الاسلام حضرت مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی نے فرمائی تھی۔اس سے پہلے مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کی تشکیل عمل میں آئی تھی،حضرت مولانا سید محمد داود غزنوی اس کے پہلے امیر اور حضرت مولانا محمد اسماعیل سلفی ناظمِ اعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔گذشتہ اکسٹھ سالہ ملکی تاریخ میں یہ سالانہ کانفرنسیں ملتان،فیصل آباد،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،سرگودھا،راولپنڈی،پشاور اور لاہور جیسے بڑے بڑے شہروں میں بڑی آب و تاب سے منعقد ہوتی رہیں۔ان کانفرنسوں کے انعقاد کا مقصد مسلکِ حقہ اہلِ حدیث کی اشاعت و تبلیغ اور جماعتی نظم و نسق کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ ملک کی نظریاتی اساس نفاذِ اسلام کے لیے عملی جدوجہد تھا۔مرحوم اکابر کی کاوشوں کے سبب اور آج کی بیدار مغز قیادت کی سرپرستی میں بحمداﷲ جماعت میں منزل کے ساتھ والہانہ لگن اور وابستگی برقرار ہے۔ راقم الحروف کو ماضی کی ان تمام کانفرنسوں میں شرکت کا موقع ملتا رہا ہے۔اپنے اپنے وقت اور حالات و ظروف کے لحاظ سے یہ کانفرنسیں یقینا نتیجہ خیز ہوتی رہیں اور کامیابیوں کے مراحل طے کرتی رہیں،لیکن متذکرہ مینارِ پاکستان کی حالیہ
Flag Counter