Maktaba Wahhabi

287 - 924
محسنِ مَن مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ (تاثرات و مشاہدات) تحریر: جناب مولانا محمد یاسین شاد۔ ملتان واجب الاحترام مُحسنِ مَن محب و مخلص مخدوم مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ ۱۰؍ ربیع الاول ۱۴۳۷ھ بمطابق ۲۲؍ دسمبر ۲۰۱۵ء بروز منگل علی الصبح میو ہسپتال لاہور میں اپنی حیاتِ فانی کی اکانوے(۹۱)حسین بہاریں گزار کر خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ إنا للّٰہ و إنا إلیہ راجعون۔ ان کے متعلق تاثرات و مشاہدات پیشِ خدمت ہیں ۔ امام دین سکنہ ضلع گورداس پور، المعروف ’’میاں الحمدللہ‘‘ کوٹ کپورہ شہر ریاست فرید کوٹ متحدہ پنجاب تشریف لائے۔ بلکہ گاہے بگاہے ان کی آمد رہتی تھی۔ ’’میاں الحمدللہ‘‘ سے حضرت بھٹی صاحب رحمہ اللہ نے عرض کی کہ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ میں تھوڑا بہت پڑھنے لکھنے کے قابل ہو جاؤں ، نیز دعا کے لیے بھی درخواست کی۔ میاں صاحب رحمہ اللہ نے کہا کہ ہر نماز کے بعد دس مرتبہ ’’رَبِّ زِدْنِيْ عِلْمًا‘‘ دس مرتبہ ’’لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا باللّٰہِ الْعَلِيِّ الْعَظِیْم‘‘ اور دس مرتبہ ’’رَبِّ اشْرَحْ لِيْ صَدْرِيْ وَیَسِّرْلِيْ أَمْرِيْ وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِيْ وَیَفْقَھُوْا قَوْلِيْ‘‘ پڑھا کرو۔ یہ خواہش و آرزو ابتدائی تعلیم یعنی آغاز بچپن کی تھی۔ (بحوالہ ’’الاعتصام‘‘، اشاعتِ خاص: مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ ) حالات زیست: ہمارے ممدوح مولانا محمد اسحاق بھٹی بن میاں عبدالمجید بن میاں محمد، ۱۵؍ مارچ ۱۹۲۵ء کو کوٹ کپورہ میں پیدا ہوئے۔ دادا مرحوم سے قرآنِ مجید پڑھا۔ اُردو شناسی کے بعد سرکاری پرائمری سکول سے پانچ جماعتیں پاس کیں ۔ حسنِ اتفاق سے شیخ الحدیث مولانا عطاء اللہ حنیف رحمہ اللہ کوٹ کپورہ کی مرکزی مسجد اہلِ حدیث میں تدریس و خطابت کے لیے تشریف لا چکے تھے۔ ان سے بھٹی صاحب رحمہ اللہ نے ترجمہ قرآنِ مجید، سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم کی معروف کتاب ’’رحمۃ للعالمین‘‘ از قاضی محمد سلیمان منصور پوری رحمہ اللہ و دیگر ابتدائی کتب بھی پڑھیں ۔ وہاں سے مولانا محمد عطاء اللہ حنیف رحمہ اللہ کو مولانا محمد علی لکھوی رحمہ اللہ(مدفون مدینہ منورہ)، اہلِ جماعت کوٹ کپورہ کی رضا مندی سے مرکز الاسلام بطور مدرس
Flag Counter