Maktaba Wahhabi

340 - 924
مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ ۔۔۔ ایک تاریخ ساز شخصیت تحریر: جناب مرزا صغیر احمد مغل۔ گوجرانوالہ ۲۲؍ دسمبر ۲۰۱۵ء بروز منگل کو تقریباً ۱۰ بجے ہمارے دوست حضرت مولانا محمد ابرار ظہیر صاحب کا فون آیا کہ ذہبیِ دوراں مورخِ اہلِ حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب رحمہ اللہ داغِ مفارقت دے گئے ہیں اور ان کا جنازہ ۲ بجے لاہور میں ہے، آپ کے لیے گاڑی میں سیٹ مختص ہے، مگر میں کچھ ناگزیر اسباب کی بنا پر بھٹی صاحب رحمہ اللہ کے جنازے میں شرکت سے محروم رہا۔ آپ کی وفات نے جہاں جماعتی حلقوں میں ایک دُکھ اور کرب کی لہر پیدا کی، وہاں آپ کا دنیا سے جانا مجھ جیسے لاتعداد محبینِ اسلاف کے دل کی دنیاکو ویران کر گیا ہے۔ آپ کی شخصیت سادہ اور پروقار تھی، آپ سے اللہ نے جو کام لیا، وہ ہمیشہ باعثِ فخر رہے گا۔ ذاتی یادداشتوں کے حوالے سے بھٹی صاحب رحمہ اللہ سے میرا تعلق تقریباً ۱۷ سال پر مشتمل ہے۔ آج سے تقریباً ۱۸/۲۰ سال قبل برادر اکبر جناب ابرار ظہیر صاحب نے تحریکِ پاکستان اور علما کی قربانیوں اور کاوشوں کے حوالے سے گورنمنٹ پبلک ہائی سکول جی ٹی روڈ میں ایک تقریب منعقد کی تھی، ان دنوں میں اہلِ حدیث یوتھ فورس سٹی کا کارکن اور خادم تھا(الحمدللہ اب بھی ہوں )میری نظر دورانِ اجلاس اُس تقریب کے اشتہار پر پڑی، جس میں ایک نام القابات سے مزین اور نمایاں تھا، وہ نام تھا حضرت مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب رحمہ اللہ کا۔ محترم ابرار ظہیر صاحب سے اس وقت صرف رسماً سلام و دعا تھی، اس تقریب میں جناب بھٹی صاحب رحمہ اللہ تو آئے نہیں ، لیکن ان کے نام سے آشنائی ہوئی، اُسی دوران میں ربِ کائنات کے فضل اور والدہ مرحومہ کی دعا سے مطالعہ کتب کے رجحان نے دل و دماغ میں جگہ بنانی شروع کر دی تھی۔ پھر اس ذوق کو قاری القرآن حافظ عبدالرحیم ساجد صاحب حفظہ اللہ کی تربیت اور خادمِ جماعت مولانا عبدالغفار قمر صاحب کی رفاقت نے اور خصوصاً مناظرِ اسلام مولانا محمد رفیق سلفی رحمہ اللہ کے دستِ شفقت نے شوق میں بدلا، اور پھر اسلافِ امت کے کارہائے نمایاں کی تاریخ کی پہچان کے لیے قاضی اسلم سیف فیروز پوری رحمہ اللہ کی بے مثال کتاب ’’تحریک اہلِ حدیث تاریخ کے آئینے میں ‘‘ نے تاریخ کے میدان میں اسلاف کی محبت کی راہ متعین کی، پھر جب علما کی محبت سے بارہا مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کے کارہائے نمایاں سے آگاہی ہوئی اور ہر دفعہ تاریخ اسلاف کے حوالے سے سند کے طور پر بھٹی صاحب رحمہ اللہ کا نام ہی سنا تو دل میں آپ کی زیارت کا شوق مچلنے لگا۔ اسی دوران میں مرکز اہلِ حدیث ۱۰۶ راوی روڈ میں ادیبِ ملت حضرت بشیر انصاری صاحب مدیر ’’اہلِ حدیث‘‘ سے بھٹی صاحب رحمہ اللہ کے رابطے کا پوچھا تو محترم انصاری صاحب نے
Flag Counter