Maktaba Wahhabi

388 - 924
فقہائے ہند کی دس جلدوں کی تفصیل یہ ہے: (1)۔ فقہائے ہند جلد اول: پہلی صدی ہجری سے آٹھویں صدی ہجری تک۔ صفحات: ۳۲۸، طبع ۱۹۷۴ء (2)۔ فقہائے ہند جلد دوم: نویں صدی ہجری۔ صفحات: ۲۶۴، طبع ۱۹۷۵ء (3)۔ فقہائے ہند جلد سوم: دسویں صدی ہجری۔ صفحات: ۴۰۰، طبع ۱۹۷۶ء (4)۔ فقہائے ہند جلد چہارم حصہ اول: گیارھویں صدی ہجری۔ صفحات: ۲۸۰، طبع ۱۹۷۷ء (5)۔ فقہائے ہند جلد چہارم حصہ دوم: گیارھویں صدی ہجری۔ صفحات: ۴۱۶، طبع ۱۹۷۸ء (6)۔ فقہائے ہند جلد پنجم حصہ اول: بارھویں صدی ہجری۔ صفحات: ۳۵۲، طبع ۱۹۷۹ء (7)۔ فقہائے ہند جلد پنجم حصہ دوم: بارھویں صدی ہجری۔ صفحات: ۴۲۸، طبع ۱۹۸۱ء (8)۔ فقہائے پاک و ہند جلد ششم، حصہ اول: تیرھویں صدی ہجری۔ صفحات: ۳۴۴، طبع ۱۹۸۲ء (9)۔ فقہائے پاک و ہند جلد ششم، حصہ دوم: تیرھویں صدی ہجری۔ صفحات: ۲۷۰، طبع ۱۹۸۴ء (10)۔ فقہائے پاک و ہند جلد ششم، حصہ سوم: تیرھویں صدی ہجری۔ صفحات: ۴۵۲، طبع ۱۹۸۹ء 4۔برصغیر میں اسلام کے اولین نقوش: اس کتاب میں ان ۵۲ صحابہ کرام، ۴۲ تابعین اور ۱۸ تبع تابعین کے حالات شرح و تفصیل سے بیان ہوئے ہیں ، جو اشاعتِ اسلام یا کسی دوسرے سلسلے میں برصغیر میں وارد ہوئے۔ کتاب کے شروع میں ایک جامع مقدمہ ہے، جس میں عرب و ہند کے باہمی تعلقات اور بعض ہندوستانی قوموں کے عرب علاقوں میں جا کر آباد ہونے کا تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے صفحات کی تعداد ۲۲۴ ہے۔ طبع اول: ۱۹۸۹ء، ادارہ ’’ثقافتِ اسلامیہ‘‘ لاہور۔ 5۔ارمغانِ حنیف: مولانا محمد حنیف ندوی رحمہ اللہ بہت بڑی علمی شخصیت تھے۔ اﷲ تعالیٰ نے ان کو بہت سی علمی خوبیوں سے نوازا تھا۔ وہ مصنف و محقق، فلسفہ اسلامی کے اونچے درجے کے اسکالر اورقرآن حکیم کے بلند پایہ مفسر تھے۔ قدیم و جدید اسلامی علوم پر ان کی گہری نظر تھی۔ اس کتاب میں مولانا حنیف ندوی رحمہ اللہ کی علمی خدمات اور حالاتِ زندگی کو خوبصورت اسلوب میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ۳۷۱ صفحات پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس کتاب کا ایک باب ندوی صاحب رحمہ اللہ کے لطائف و واقعات پر مشتمل ہے، جو بھٹی صاحب کے بلند ادبی ذوق کی عکاسی کرتا ہے۔ طبع ۱۹۸۹ء۔ ادارہ ’’ثقافتِ اسلامیہ‘‘ لاہور۔ ادارہ ’’ثقافتِ اسلامیہ‘‘ میں ان کتب کی تالیف و تصنیف اور تراجم کے علاوہ بھٹی صاحب رحمہ اللہ نے جن کتب کو ایڈٹ کیا، ان میں (۱)۔اردو نثر کے ارتقا میں علما کا حصہ از ڈاکٹر محمد ایوب قادری۔ (۲)۔شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمہ اللہ
Flag Counter