Maktaba Wahhabi

393 - 924
ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ کے مدیر مسؤل اور مکتبہ سلفیہ لاہور کے مالک و مدیر مولانا حافظ احمد شاکر صاحب، بھٹی صاحب رحمہ اللہ کی تصنیف دل پذیر ’’قاضی محمد سلیمان منصورپوری رحمہ اللہ ‘‘کے آغاز میں لکھتے ہیں : ’’مولانا بھٹی کا اندازِ تحریر بہت جاذب، رواں دواں ، شستہ اور سلیس ہے۔ واقعات نگاری اس طرح کرتے ہیں کہ قاری ان کے طرزِ بیان میں خود کو بہتا ہوا محسوس کرتا ہے۔ موصوف کا حافظہ اﷲ تعالیٰ کی خاص عطا ہے اور اس میں محفوظ واقعات کا خوبصورت اظہار ان کا کمال ہے۔ ان کا قلم اگرچہ کبھی کبھی مورخ کے قلم کی طرح ’’بے رحم‘‘ بھی ہو جاتا ہے، لیکن اکثر تذکروں میں ان کے الفاظ عقیدت کے میلان و رجحان کے غماز ہوتے ہیں ۔ ان کے قلم سے تذکار و تراجمِ رجال کا ڈھیر لگ جانے کے باعث بعض اصحابِ علم و قلم انھیں دورِ حاضر کا امام ذہبی کہتے ہیں ، جو صحیح معلوم ہوتا ہے۔‘‘ اصحابِ علم و فضل کی ان آرا کے بعد اب بھٹی صاحب رحمہ اللہ کے شخصی خاکوں کے مجموعوں کا تعارف پیش کیا جاتا ہے: 6۔نقوشِ عظمتِ رفتہ: اس کتاب میں ۲۱ مقتدر شخصیات کے حالاتِ زندگی، ان کی تمام عادات و اطوار، علمی و ادبی، سیاسی اور مذہبی خدمات کے ساتھ، صفحۂ قرطاس پر مرتسم کیے گئے ہیں ۔ اس مجموعے میں بلا امتیازِ مسلک تمام فقہی مسالک، اہلِ حدیث، حنفی، دیوبندی اور بریلوی احباب کے اکابر علما کو جگہ دی گئی ہے۔ بھٹی صاحب کی وسیع النظری ملاحظہ کیجیے کہ انھوں نے تعصب اور تنگ نظری سے بالاتر ہو کر قلم کاری کی ہے۔ انھوں نے ہندوستان کے سابق صدر اور اپنے جگری یار گیانی ذیل سنگھ پر بھی طویل مضمون لکھ کر اس کتاب میں شاملِ اشاعت کیا ہے۔ اس کتاب کا سب سے طویل خاکہ مولانا سید محمد داود غزنوی رحمہ اللہ پر ہے، جو ۱۱۲ صفحات پر محیط ہے۔ بھٹی صاحب رحمہ اللہ نے مولانا غزنوی مرحوم کے ساتھ اپنی ۱۵ سالہ رفاقت کے واقعات کو تفصیل کے ساتھ قلم بند کیا ہے۔ اس کے علاوہ مولانا محمد اسماعیل سلفی، مولاناحافظ محمد گوندلوی، مولانا عطاء اﷲ حنیف، مولانا عبیداﷲ سندھی، مولانا احمد علی لاہوری، حمید نظامی(بانی نوائے وقت)، سید عطاء اﷲ شاہ بخاری، مولانا کوثر نیازی اور قاضی حبیب الرحمان منصورپوری رحمہم اللہ کے علاوہ کتاب میں شامل دیگر حضرات کے سوانحی خاکے اردو زبان و ادب میں ندرت کا پہلو لیے ہوئے ہیں ۔ ۶۴۰ صفحات پرمشتمل یہ کتاب عہدِ رفتہ کی نادر معلوماتی دستاویز ہے۔ یہ کتاب ۱۹۹۷ء میں مکتبہ قدوسیہ غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور کی طرف سے شائع ہوئی ہے۔ 7۔بزم ارجمنداں : سوانحی خاکوں کا یہ دوسرا مجموعہ ہے جو محترم بھٹی صاحب کے گوہر بار قلم سے معرضِ وجود میں آیا۔ اس میں مولانا ابو الکلام آزاد، شیخ الاسلام مولانا ثناء اﷲ امرت سری، حافظ عبداﷲ روپڑی، ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم، رئیس احمد
Flag Counter