Maktaba Wahhabi

415 - 924
’’تذکرہ حضرت صوفی محمد عبداللہ رحمہ اللہ ‘‘ ایک شان دار تالیف اور اس کاباکمال مولف تحریر: ڈاکٹر ابو سلمان شاہ جہان پوری۔ کراچی یہ صوفی محمد عبداللہ رحمہ اللہ کے سوانح حیات اور خدمات وسیرت کے تعارف میں مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔ جس طرح موضوع علیہ شخصیت اپنے اخلاص وللہیت اور سیرت و خدمات کے اوصاف و کمالات کا ایک یادگار پیکر تھی، اسی طرح اس کے فاضل مولف بھی تصنیف وتالیف میں باکمال اور تحریر و نگارش کے فن میں وقت کے بے مثال انشا پر داز تھے۔ حضرت صوفی محمد عبداللہ رحمہ اللہ بہت خوبیوں کے مالک تھے۔ ان کا وجودِ گرامی ’’آیت من آیات اللہ‘‘ کا چلتا پھرتا ثبوت تھا۔ وہ اخلاص و للہیت کا پیکر تھے۔ وہ پختہ سیرت اور عالی ہمت بھی تھے۔ ذوقِ عبادتِ الٰہی، شوقِ جہاد اور جذبہ خدمتِ خلق سے سرشار تھے۔ ان کے حالات کو دیکھتا ہوں تو کوئی بات ایسی نظرنہیں آتی، جس سے خاندان اور گرد و پیش کے آداب و رسوم کے خلاف کسی تحریک کا پتا چلے۔ وہ کیا بات تھی کہ محلے کے پچاسوں بچوں میں مولانا فضل الٰہی(وزیر آبادی رحمہ اللہ )کی نظر انہی پرپڑی تھی۔ محلے اور پاس پڑوس کے سب ہی بچے رشتے میں ان کے بھتیجے ہوتے تھے، پھر جب امتحانات لیے جا رہے تھے تو دیانت کے عملِ صالح کی طرف کس نے راہنمائی کی؟ پھر ان کی زندگی میں ہر قدم پر ان کی بات میں اثر، عمل میں برکت اور دعا میں استجاب کی تاثیر کس نے پیدا کر دی تھی؟ مجھے تو معلوم ہوتا ہے کہ قدرت نے اول روز ہی سے انھیں اپنی رضا کے لیے چن لیا تھا۔ وہ یقینا مقربینِ الٰہی میں تھے۔ انھوں نے پوری زندگی کو اللہ کی رضا جوئی کے لیے وقف کر دیا تھا۔ مولف محترم رحمہ اللہ نے بتایا کہ ان کی تعلیم مدارس کے روایتی معیار کے مطابق نہ تھی، لیکن جس کے نصیب میں کتاب و سنت سے کوثر و تسنیم کے اجرا کی سعادت لکھی ہو، اسے کسی مکتب کے نصابِ تعلیم کی تکمیل کی کیا ضرورت تھی، اور اب تو اس کی خدمتِ تعلیمِ کتاب و سنت کی تقریباً پون صدی کی تاریخ موجود ہے، جس کی شہادت دار العلوم تقویۃ الاسلام اوڈاں والا(اجرا: ۱۹۳۲ء)اور مدرسہ تعلیم الاسلام ماموں کانجن(اجرا: ۱۹۶۳ء)کے محراب و در میں گونجنے والی قال اللّٰہ وقال الرسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی صدائیں گذشتہ ۷۴ برسوں سے دے رہی ہیں ۔ اس عرصے میں کتاب و سنت کے ہزاروں محدث و مفسر، علما اور حفاظ و قرا نے ملک میں اور ملک سے باہر اپنے درس و مواعظ کے ہنگاموں سے اللہ کے اس مخلص بندے کے صدقۂ جاریہ کی مقبولیت کی گواہی دی ہے۔ یہ اللہ کے اس مخلص بندے کی سعی و جہد کا فیضان
Flag Counter