Maktaba Wahhabi

428 - 924
چمنستانِ حدیث تحریر: مولانا فاروق الرحمان یزدانی۔ مدرس جامعہ سلفیہ، فیصل آباد اللہ ہی کے علم میں ہے کہ کونسا کام کس آدمی نے کس وقت پہ کرنا ہے، اس نظام میں کسی کی خواہش پر تبدیلی نہیں آ سکتی، ورنہ تاریخِ اہلِ حدیث کو وسیع پیمانے پر مرتب کرنے کی خواہش تو اس سے پہلے بھی بہت سے لوگوں کے دلوں میں تھی اور بعض نے اس پر کام بھی شروع کیا، مگر یہ سعادت اللہ تعالیٰ نے ہمارے محترم و مکرم اور شفیق بزرگ علامہ محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کو نصیب فرمائی۔ یوں تو تاریخ نویسی میں بڑے بڑے بلند نام موجود ہیں ، لیکن جو شرف اللہ تعالیٰ نے مورخِ اہلِ حدیث، ذہبیِ دوراں حضرت علامہ مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب رحمہ اللہ کو عطا کیا، اس برصغیر کی سر زمین پر وہ کسی دوسرے کے حصے میں نہیں آیا کہ انھوں نے خالصتاً محدثین اور ورثۃ الانبیاء کے حالات و واقعات ایک خاص ترتیب اور انداز سے امت کے سامنے رکھ دیے ہیں ، جن کے تادیر لوگ نہ صرف کہ مداح رہیں گے، بلکہ اس سے علمی اور عملی راہنمائی بھی حاصل کرتے رہیں گے۔ اس سے پہلے بھی حضرت بھٹی صاحب رحمہ اللہ کی اس سلسلے کی کئی کتب قارئین کے دل و دماغ پر انمٹ نقوش ثبت کر چکی ہیں ، مثلاً: کاروانِ سلف، قافلۂ حدیث، دبستانِ حدیث اور گلستانِ حدیث وغیرہ جن میں جناب محترم بھٹی صاحب رحمہ اللہ نے خالصتاً محدثین اور سلف صالحین کا تذکرہ کیا ہے۔ زیرِ نظر کتاب ’’چمنستانِ حدیث‘‘ بھی اسی سلسلۃ الذہب کی ایک کڑی ہے، جس میں حضرت بھٹی صاحب نے ایسی 100شخصیات کا تذکرہ کیا ہے، جنھیں اپنے اپنے فن میں کمال حاصل ہے، ان میں ذی وقار محدثینِ عظام بھی ہیں اور جلیل القدر مشائخِ کرام، نامور اساتذہ بھی ہیں تو انتظام و انصرام کا وسیع تجربہ رکھنے والے حضرات بھی شامل ہیں ۔ ہر ایک کی زندگی کا کوئی نہ کوئی ایسا پہلو ضرور ہوتا ہے جو دوسروں کے لیے راہنمائی کا کام کرتا ہے، خواہ نصیحت کے لحاظ سے ہو یا عبرت کے طور پر۔ اور پھر اسلاف کے واقعات بیان کرنے کا ایک بہت بڑا مقصد یہ بھی ہے کہ بعد میں آنے والے لوگ ان سے راہنمائی لے کر اپنی زندگیوں میں نکھار پیدا کریں اور یہ راہنمائی مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کی کتابوں میں بدرجہ اتم موجود ہے۔ میں اس قابل تو نہیں ہوں کہ محترم بھٹی صاحب رحمہ اللہ کے متعلق کوئی تعارفی کلمات کہوں کہ بھٹی صاحب رحمہ اللہ اپنی زندگی میں بھی اور بعد از وفات بھی اب عرب و عجم میں شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور ان کی خوبیوں ، حافظے،
Flag Counter