Maktaba Wahhabi

532 - 924
ہیں ۔ جسے مُردوں کو چلتے پھرتے دیکھنا ہو، وہ آپ کے مضامین پڑھ لے۔ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ نے کیسی کیسی منتخب روزگار شخصیات کو دیکھا، وہ لو گ بھی کچھ کم خوش نصیب نہیں ، جو آپ کے توسط سے یعنی آپ کے مضامین پڑھ کر ان شخصیات کو قریب سے دیکھتے ہیں ۔ میں بھی ایسے خوش نصیبوں میں شامل ہوں ۔ آپ کا خیر اند یش مشفق خواجہ ۱۳/ ۶/ ۹۴ء [1] 9۔ڈاکٹر سید ابو سلمان شاہ جہاں پوری حفظہ اللہ کا مکتوب: ڈاکٹر صاحب پاکستان کے معروف مصنف و مؤلف ہیں ۔ آپ کا اردو زبان و ادب سے گہرا تعلق ہے۔ ان کے مقالات پاکستان اور ہندوستان کے اہم رسا ئل و جرائد میں شائع ہو رہے ہیں ، انھوں نے بہت سی نادر و نایاب کتابوں سے حلقہ اہلِ علم کو متعارف کرایا ہے۔ اُن کے کام کا وقیع حصہ مولانا ابو الکلام آزاد رحمہ اللہ کی شخصیت اور اُن کے علمی خدوخال کے متعلق ہے۔ ڈاکٹر صاحب کراچی میں اقامت گزیں ہیں ۔ آپ کا شمار مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کے خاص دوستوں میں ہوتا ہے۔ مولانا بھٹی صاحب رحمہ اللہ کے بقول: میرے جب سے ان کے ساتھ تعلقات قائم ہوئے ہیں ، ان سے خط کتابت کا سلسلہ جاری ہے اور میرا خیال ہے ان کے تمام خطوط میرے پاس محفو ظ ہیں ۔( بزمِ ارجمنداں ، ص: ۶۲۸) ان محفوظ خطوں میں سے ایک خط بھٹی صاحب نے ’’نقوشِ عظمتِ رفتہ‘‘ میں بطور فلیپ کے شامل کیا ہے۔ ذیل میں اس سے استفادہ کیجیے۔ مُکرمی ومحترمی! میں آپ کے مضامین کا دلدادہ ہوں ۔ آپ کے مضامین میں معلومات کی فراوانی، مشاہدات کی دلکشی، تاثرات کا حسن، مطالعے کی رنگینی، فکر کی بلندی و پختگی، عقیدے کی محکمی پائی جاتی ہے۔ الفاظ اور جملے نہایت موثر اور اسلوب بہت دل آویز ہوتا ہے۔ آپ اس دور کے بہترین لکھنے والوں میں سے ہیں ۔ زبان کی صحت اور فکر و معنی کے ساتھ ایسے دل نشین اسلوب کی مثالیں کم ہوں گی۔ لطف یہ ہے کہ آپ طویل سے طویل مضمون میں بھی اسلوب کو برقرار رکھ سکتے ہیں اور مختلف شخصیات اور موضوعات میں اسلوب کے تقاضوں کو بہ احسن ملحوظ رکھتے ہیں ۔ آپ ادب کے نہایت لطیف ذوق کے مالک ہیں اور آپ کے حسنِ مزاح کا تو جواب ہی نہیں ۔
Flag Counter